بلوچستان سورینج کی کوئلہ کان میں گیس دھماکا، 11 ہلاکتوں کی تصدیق، دیگر کو بچانے کی کوششیں جاری

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے سورینج میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کان بیٹھ گئی جس کے باعث 11 کان کن جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 سے زائد مزدور تاحال کان کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جن کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دکی میں کوئلہ کان حادثہ: ایک محنت کش جاں بحق، حفاظتی اقدامات کا فقدان 8 برسوں میں 618 جانیں نگل چکا

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق واقعہ سورینج کے علاقے اسپین کاریز میں پیش آیا جہاں گیس دھماکے کے بعد کان کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

امدادی ٹیمیں کان کے اندر پھنسے مزدوروں تک رسائی کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ریسکیو آپریشن بلا تعطل جاری ہے۔

صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی تھیں اور اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیے: بلوچستان: کوئلہ کانیں محنت کشوں کے لیے قبریں کیوں ثابت ہو رہی ہیں؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر چیف انسپکٹر آف مائنز اور پی ڈی ایم اے کے حکام فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے جہاں متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ان کے مطابق کان میں پھنسے مزدوروں تک پہنچنے کے لیے ایگزاسٹ سسٹم کی مدد سے گیس کے اخراج اور ملبہ ہٹانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک 11 کان کنوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ باقی مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ حکومت بلوچستان ریسکیو آپریشن کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور متاثرہ مزدوروں کے اہل خانہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: دکی: کوئلہ کانوں پر مسلح افراد کا حملہ، 20 کان کن ہلاک

انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں کان کنی کے شعبے میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی