خواجہ آصف کا علیم خان کو استعفیٰ دینے اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا مشورہ

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی وزیر علیم خان کے ایک بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں مستعفی ہو کر حکومت مخالف بینچوں پر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ اگر علیم خان کے پاس ’خودداری‘ نام کی کوئی چیز ہے تو وہ اپنے بیان کے ساتھ استعفیٰ دیں اور حکومت مخالف بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کریں۔

وزیر دفاع نے علیم خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’حوصلہ کریں، صرف بیان نہ دیں۔‘ انہوں نے راوی کنارے رہنے والے متاثرین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کو نقصان پہنچا ہے وہ گزشتہ ایک سال سے اپنے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان اور کشمیر کا تعلق لازوال، میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، خواجہ آصف کی وضاحت

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آنے والا ہے، اس وقت دیکھا جائے گا کہ یہ صرف بیانات اور دعوے ہیں یا کوئی شخص استعفیٰ دے کر راوی کنارے رہنے والے متاثرین کے ساتھ عملی طور پر اظہار یکجہتی بھی کرتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں کہا کہ سیاست کبھی کبھی شرم اور حیا کا تقاضا بھی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف کا یہ ردعمل استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ علیم خان کے ایک حالیہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے آزاد کشمیر کے ووٹروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ اس علاقے میں جتنی بھی محرومیاں ہیں، ان محرومیوں کی ذمہ دار جو بھی پارٹیاں ہیں، میرے کشمیری بہن بھائیوں نے آج یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ دوبارہ ان کے  دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ یہ بار بار آتے ہیں، دھوکہ دیتے ہیں اور اس کے بعد یہ غائب ہو جاتے ہیں۔ 5 سال حکومت کے مزے لیتے ہیں اور اس کے بعد دوبارہ دھوکہ دینے آپ کے پاس آ جاتے ہیں۔ ان سے پوچھیں کہ یہ جو آپ نعرے لگاتے ہیں ، ان نعروں کے تکمیل پچھلے 30 سال میں کیوں نہیں کی؟ انہوں نے وہ محرومیاں دور کیوں نہیں کیں؟ نوجوانوں کو روزگار کیوں نہیں ملا؟ صحت کی بنیادی سہولتیں کیوں نہیں آئیں؟ ہمارے بچے، بچیاں جو اسکول سے باہر ہیں وہ کیوں اسکول سے باہر ہیں؟ وہاں پہ انفراسٹرکچر ڈویلپ کیوں نہیں ہو سکا؟ ان ساری باتوں کا کوئی جواب ہے؟ اور اگر آپ کام نہیں کر سکےتو پھر آج آپ کس منہ  سے دوبارہ اووٹ مانگنے آ رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے راولاکوٹ میں ملک دشمنی کا اظہار کرنے والوں کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

علیم خان نے کہا کہ  صرف ٹائم بدلا ہے۔ نہ شکلیں بدلیں ہیں اور نہ وعدے بدلے۔ وہی شکلیں، وہی وعدے ۔صرف پانچ، پانچ سال گزرتے گئے۔کوئی 25 سال بعد واپس آ رہا ہے، کوئی 30 سال بعد واپس آ رہا ہے اور  کوئی 5 سال بعد واپس آ رہا ہے، سب وعدے وہی ہیں جو پہلے وعدے کرتے تھے آج بھی وہی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صنعتی پولٹری فارمنگ سے فوڈ پوائزننگ کے جراثیم 100 گنا بڑھ گئے، نئی تحقیق

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو ’گٹر جنریشن‘ کیوں کہا؟

’پاکستان کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھاؤں گا‘ ارشد ندیم کی فائنل کے لیے دعاؤں کی اپیل

آج اور کل ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘