غیر ریلیز شدہ فلم کی چوری، پروڈیوسر کا نیٹ فلکس پر 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہرجانے کا مقدمہ

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہالی ووڈ فلم پروڈیوسر سائمن افرام نے معروف اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس کے خلاف 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ پروڈیوسر کا الزام ہے کہ ان کی غیر ریلیز شدہ فلم کی ماسٹر کاپی نیٹ فلکس کے ہالی ووڈ اسٹوڈیوز سے چوری ہو گئی، جس سے فلم کی مالیت متاثر ہوئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سائمن افرام نے کیلیفورنیا کی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ فلم سازوں نے نیٹ فلکس کی درخواست پر جون میں دوسری جنگ عظیم کے پس منظر پر بننے والی فلم ’فورٹی ٹیوڈ‘ کی غیر محفوظ ماسٹر کاپی کمپنی کو فراہم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس اور ‘کپل شرما شو’ پر کاپی رائٹ خلاف ورزی کا مقدمہ

پروڈیوسر کے مطابق انہوں نے اس فلم کی تیاری پر 4 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زیادہ خرچ کیے اور یہ منصوبہ مکمل ہونے میں 7 سال لگے۔ وہ فلم کو نیٹ فلکس یا کسی اور تقسیم کار ادارے کو فروخت کرنے کے لیے بات چیت کر رہے تھے۔

درخواست میں کہا گیا کہ فلم کی ماسٹر کاپی فراہم کرنے کے 9 دن بعد نیٹ فلکس کی جانب سے ایک ای میل کے ذریعے اطلاع دی گئی کہ اسٹوڈیو سے کئی ہارڈ ڈرائیوز چوری ہو گئی ہیں، جن میں ایک ڈرائیو وہ بھی تھی جس میں فلم ’فورٹی ٹیوڈ‘ موجود تھی۔

پروڈیوسر کے وکلا کا مؤقف ہے کہ فلم کی قدر متاثر ہوچکی ہے کیونکہ کوئی بھی تقسیم کار ایسی فلم خریدنے میں ہچکچائے گا جو ممکنہ طور پر غیر قانونی ویب سائٹس پر دستیاب ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی، ’نارنیا‘ 45 روز تک صرف بڑے پردے کی زینت بنے گی

مقدمے میں کہا گیا کہ نیٹ فلکس کو ہارڈ ڈرائیو کی حفاظت کے لیے بہتر اقدامات کرنے چاہییں تھے۔ پروڈیوسر نے عدالت سے کم از کم 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیٹ فلکس نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی دعوے سے اختلاف کرتا ہے جس میں فلم کی غیر محفوظ فراہمی کے نقصان کی ذمہ داری کمپنی پر عائد کی جائے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگرچہ ’فورٹی ٹیوڈ‘ کے حقوق اس کے پاس نہیں ہیں، تاہم مواد کے تحفظ کو سنجیدگی سے لیا جاتا ہے اور فلم سازوں کی مدد کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں چوری کی تحقیقات اور غیر قانونی تقسیم کی نگرانی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے کپور خاندان پر ڈاکیومنٹری جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی

نیٹ فلکس کا کہنا ہے کہ اس نے تحقیقات سے متعلق کچھ معلومات پروڈیوسر کے وکلا کے ساتھ شیئر نہیں کیں کیونکہ ان کے بقول پروڈیوسر کی جانب سے تعاون کے بجائے کمپنی سے رقم وصول کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان ایران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی پیشرفت مثبت، جلد حتمی شکل دیے جانے کا امکان

پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک کا بڑا اقدام

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں، متعدد دہشتگرد ہلاک، ٹھکانے تباہ

میر رضا علی قتل یا خودکشی؟ آخری 48 گھنٹوں میں کیا ہوا، ٹائم لائن نے کیس کے کئی راز بے نقاب کر دیے

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی فاطمہ زہرہ کی وطن واپسی، اپنے پیغام میں کیا کہا؟

ویڈیو

امریکا کی 25 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے نئے عالمی ٹیرف کیخلاف عدالت سے رجوع

امریکا نے ویزا بانڈ پروگرام مستقل کر دیا، پاکستان مستثنیٰ قرار

سولر صارفین کے لیے اہم خبر، نئی سولر پالیسی میں بڑی سہولت مل گئی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ