نیٹ فلکس کی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی، ’نارنیا‘ 45 روز تک صرف بڑے پردے کی زینت بنے گی

ہفتہ 2 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیٹ فلکس نے اپنی حکمت عملی میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ فلم ساز گریٹا گیروِگ کی نئی فلم ‘نارنیا، دی میجیشنز نیفیو’ کو اگلے سال بڑے پیمانے پر سینما گھروں میں ریلیز کرے گا۔

نیٹ فلیکس کے مطابق یہ فلم اسٹریمنگ سروس پر آنے سے قبل کم از کم 45 دنوں تک خصوصی طور پر سینما گھروں کی زینت بنی رہے گی، جو نیٹ فلکس کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس اور ‘کپل شرما شو’ پر کاپی رائٹ خلاف ورزی کا مقدمہ

گریٹا گیروِگ کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم سی ایس لیوس کی 1955 کی مشہور کتاب پر مبنی ہے جو نارنیا کے آغاز کی کہانی بیان کرتی ہے۔ طے شدہ پروگرام کے تحت یہ فلم 12 فروری کو بڑے پردے پر پیش کی جائے گی جبکہ اسے 2 اپریل سے نیٹ فلکس پر دیکھا جاسکے گا۔

نیٹ فلکس عموماً اپنی فلمیں صرف اپنی اسٹریمنگ سروس پر ہی جاری کرتا ہے، تاہم ماضی میں اکیڈمی ایوارڈز کی اہلیت کے لیے کچھ فلموں کو محدود وقت کے لیے سینماؤں میں دکھایا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس اور وارنر برادرز کا معاہدہ کھٹائی میں، صدر ٹرمپ درمیان میں کودپڑے

کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘نارنیا’ کی ہر نسل اور ہر خطے میں مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بڑے پیمانے پر تھیٹر میں ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سینما مالکان نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں سینما یونائیٹڈ کے صدر مائیکل اولیری اور اے ایم سی انٹرٹینمنٹ کے چیئرمین ایڈم ایرون شامل ہیں، جنہوں نے اس اقدام کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

خود گریٹا گیروِگ نے بھی نیٹ فلکس کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات پر پرجوش ہیں کہ شائقین اس فلم کو سینما گھروں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم دونوں پر دیکھ سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟