الیکشن کمیشن نے ایل اے 24 بلوچ میں پولنگ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی-7 (بلوچ) میں پولنگ کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ حلقے میں 10 اگست 2026 کو پولنگ ہوگی، جبکہ اسی روز پونچھ ڈویژن کے دیگر انتخابی حلقوں میں بھی ووٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے آزاد کشمیر: ایل اے 24 سدھنوتی کے انتخابات امیدوار کے انتقال پر ملتوی

واضح رہے کہ اس سے قبل حلقہ ایل اے 24 پونچھ و سدھنوتی-7 (بلوچ) میں آزاد امیدوار زاہد یاسین کے انتقال کے باعث انتخابی کارروائی قانون کے مطابق ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد اس حلقے میں پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن نے نئے انتخابی شیڈول کے تسلسل میں اب اس حلقے کے لیے بھی پولنگ کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت 10 اگست 2026 کو ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp