آزاد کشمیر: ایل اے 24 سدھنوتی کے انتخابات امیدوار کے انتقال پر ملتوی

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 24 سدھنوتی 2 بلوچ کے انتخابات ایک امیدوار کے انتقال کے باعث ملتوی کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ کی مہم جاری، نواز شریف کے دورہ میرپور کا اعلان

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق حلقے سے امیدوار زاہد یاسین کے انتقال کے بعد ریٹرننگ افسر نے انتخابات ملتوی کرنے کی سفارش الیکشن کمیشن کو ارسال کی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے متعلقہ قوانین اور انتخابی قواعد و ضوابط کے مطابق ریٹرننگ افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے حلقہ ایل اے 24 سدھنوتی-2 بلوچ میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی قوانین کے تحت اگر کسی بھی حلقہ انتخاب میں کسی امیدوار کا انتقال ہو جائے تو اس حلقے کے انتخابات ملتوی کر دیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیے: آزاد کشمیر: پی ٹی آئی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیوں کیا، 27 جولائی کو اس کا فائدہ کس پارٹی کو ہوگا؟

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل اے 24 سدھنوتی-2 بلوچ میں انتخابات کے انعقاد کے لیے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 5 روپے 44پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5پیسے مہنگا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی آزاد کشمیر انتخابات ملتوی ہونے سے متعلق خبر جعلی قرار دے دی

غیر ارادی غلطی یا سوچی سمجھی سیاست؟، مولانا فضل الرحمان کو بیان واپس لینا چاہیے، رانا ثنا اللہ

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات ملتوی ہونے کی خبر جعلی قرار دے دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، بی وائی ڈی کی نیو انرجی گاڑیوں کی سب سے بڑی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

ویڈیو

کرکٹ کا سنہری باب بند، پاکستان کیخلاف 365 رنز بنانے والے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز انتقال کر گئے

سہیل آفریدی کی پولیس، غنڈہ راج عروج پر، کابینہ میں ردوبدل حقیقت یا پروپیگنڈا؟ عوام پر پیٹرول بم گرنے کو تیار

چین سے 3گنا زیادہ قیمت پر گیس کی خریداری، اسلام آباد بمقابلہ پنجاب، گندم اور آٹا عوام کی پہنچ سے باہر، مہنگائی ایران جنگ پر نہ ڈالیں

کالم / تجزیہ

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون