جنوبی افریقہ کے مائیکل اسمتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ مقرر

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق جنوبی افریقی کرکٹر مائیکل اسمتھ کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق 46 سالہ مائیکل اسمتھ کو 2 سال کے لیے بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے اور وہ ریڈ بال اور وائٹ بال، دونوں فارمیٹس میں قومی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:ٹیسٹ کپتانی دوبارہ ملنے پر بابر اعظم کا پیغام، ویسٹ انڈیز دورے سے قبل ذمہ داری پر فخر کا اظہار

مائیکل اسمتھ اپنے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی20 کیریئر میں مجموعی طور پر 7 ہزار 29 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 9 سینچریاں اور 40 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نے 2003 سے 2013 کے دوران 89 فرسٹ کلاس، 72 لسٹ اے اور 16 ٹی20 میچز کھیلے۔

وہ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن کے حامل ہیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 3 فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ مائیکل اسمتھ آسٹریلیا کی ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں، جبکہ کوچنگ کنسلٹنٹ کے طور پر جنوبی افریقہ کی ’کے زیڈ این اِن لینڈ‘ اور ’ایسٹرن پروونس‘ ٹیموں کے ساتھ بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر آؤٹ، روسٹن چیس کی نصف سینچری، ساجد خان کی 4 وکٹیں

پی سی بی کے مطابق مائیکل اسمتھ 19 اگست سے شروع ہونے والی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک طلائی اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار