ٹیسٹ کپتانی دوبارہ ملنے پر بابر اعظم کا پیغام، ویسٹ انڈیز دورے سے قبل ذمہ داری پر فخر کا اظہار

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے مقرر کردہ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے روانگی سے قبل اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر طویل فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کی ذمہ داری ملنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کی روانگی سے قبل بابر اعظم نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ذمہ داری پر خود کو اعزاز یافتہ سمجھتے ہیں اور آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے ٹیم کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کی شاندار فارم، پی ایس ایل کے سی ای او نے نظرِ بد سے بچانے کے لیے منفرد انداز اپنا لیا

بابراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ دوبارہ سفر شروع ہو گیا ہے، ذمہ داری ملنے پر فخر ہے اور آگے آنے والے چیلنجز کے لیے تیار ہوں، ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں شان مسعود کی جگہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا تھا۔ وہ اس سے قبل 2020 سے 2023 تک بھی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Babar Azam (@babarazam)

بابراعظم نے اپنی پہلی کپتانی کے دوران پاکستان کو 20 ٹیسٹ میچز میں قیادت فراہم کی، جن میں ٹیم نے 10 کامیابیاں حاصل کیں، 6 میچز میں شکست ہوئی جبکہ 4 مقابلے برابر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

شان مسعود کو 2023 میں دورہ آسٹریلیا سے قبل ٹیسٹ کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے 16 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 4 کامیابیاں اور 12 شکستیں شامل رہیں۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم 18 جولائی سے 4 روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی، جس کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو میں کھیلی جائے گی۔ پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کی بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنانے کی تیاری، بابر اعظم کا ردعمل کیا ہے؟

پاکستان کا کیریبین میں یہ 2021 کے بعد پہلا ریڈ بال دورہ ہوگا۔ 2021 میں دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 54 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 21 کامیابیاں حاصل کیں جبکہ ویسٹ انڈیز نے 19 میچز جیتے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 14 مقابلے بغیر نتیجے کے ختم ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان اس وقت آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کی درجہ بندی میں آخری نمبر پر موجود ہے۔ پاکستان نے 4 میچز میں 1 کامیابی اور 3 شکستیں حاصل کی ہیں جبکہ اس کے مجموعی پوائنٹس 4 ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا