عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کرلی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر دلہن کے روپ میں ایک ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی جس کے بعد ان کی نئی زندگی سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

ثانیہ اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلہن کے لباس میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سرخ عروسی جوڑے اور کندن کے روایتی زیورات پہنے نظر آتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ فون پر اپنے ساتھ موجود ایک شخص سے پوچھتی ہیں ’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘ جس پر جواب آتا ہے ’میری دلہن لگ رہی ہو‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

ویڈیو کے ساتھ ثانیہ نے کیپشن میں لکھا ’زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز، الحمدللہ‘۔ اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا بریک اپ کے بعد کسی خاتون کو خود کو سنبھالتے اور پہلے سے زیادہ پراعتماد دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

دوسری جانب متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ضروری نہیں کہ نئی شادی کا اعلان ہو بلکہ ممکن ہے یہ ثانیہ اشفاق کے ماڈلنگ یا شوبز کیریئر کے کسی نئے منصوبے کی تشہیر ہو۔ تاہم خود ثانیہ اشفاق نے تاحال اس ویڈیو کی نوعیت یا اپنے ’نئے باب‘ کی وضاحت نہیں کی جس کے باعث مداح مختلف اندازے لگا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میری زندگی سے دور رہیں‘، نائلہ راجہ کی عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کو آخری وارننگ

واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق گزشتہ چند ماہ سے اپنی طلاق اور ذاتی زندگی سے متعلق بیانات کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ انہوں نے مختلف مواقع پر سابق شوہر پر متعدد الزامات عائد کیے جن میں حمل کے دوران انہیں اور بچوں کو تنہا چھوڑنے، دوسری خاتون کے ساتھ تعلق رکھنے، طلاق کے بعد جائیداد کے معاملات پر دباؤ ڈالنے اور ایک حالیہ ویڈیو میں اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے جیسے دعوے شامل ہیں۔ ان الزامات پر عماد وسیم کی جانب سے عوامی سطح پر کوئی تفصیلی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’چیٹ جی پی ٹی انسان نہیں‘: اوپن اے آئی کی نوعمر صارفین کے لیے نئی حکمت عملی

ٹی وی میزبان و اداکار ساحر لودھی کے خلاف خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج، الزام کیا ہے؟

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر 2 بڑے سانپ نکل آئے، وکی دوبے کی طلبی

وفاقی حکومت کا عمران خان کے شفا اسپتال سے علاج کے سپریم کورٹ کے حکم پر نظرثانی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی اسپتال منتقلی: سینیٹ میں وزیر برائے پارلیمانی امور کی عملدرآمد کی یقین دہانی، پی ٹی آئی اراکین کا خیرمقدم

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد