پاکستان آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا حامی ہے، دفتر خارجہ، اسحاق ڈار کی اہم اجلاس میں شرکت کے لیے آج اردن روانگی طے

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج رات اردن کے دارالحکومت عمان روانہ ہوں گے، جہاں وہ 5 اگست 2026 کو یروشلم سے متعلق ہونے والے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا یہ دورہ اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و تارکین وطن ایمن الصفدی کی دعوت پر کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں عرب لیگ کے رکن ممالک اور پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، جہاں مقبوضہ یروشلم کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ اپنے دورے کے دوران اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورہ عمان کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شریک وزرائے خارجہ کے ساتھ الگ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں فلسطین سمیت خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے مطابق یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی شرکت فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی اصولی حمایت اور ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔

ترجمان نے کہاکہ پاکستان اپنے اس مؤقف پر قائم ہے کہ 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر