انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ بولر جان ٹرنر نے محض 25 سال کی عمر میں مسلسل انجریز کے باعث پیشہ ورانہ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس سے ان کا مختصر مگر امید افزا کیریئر اختتام کو پہنچ گیا۔
جان ٹرنر نے اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بار بار لگنے والی انجریز، خصوصاً کمر کے اسٹریس فریکچر، نے انہیں اپنی کرکٹ اور مستقبل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنے پر مجبور کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ اور بین الاقوامی کرکٹ کھیلنا ہمیشہ ان کا خواب تھا، اور ہیمپشائر اور انگلینڈ کی نمائندگی کرنا ان کے بچپن کے خواب کی تعبیر تھی، تاہم کرکٹ کو خیرباد کہنا ان کی زندگی کے مشکل ترین فیصلوں میں سے ایک ہے۔
John Turner, the Hampshire fast bowler who played four internationals for England in 2024, announced a shock retirement from the professional game at the age of 25 https://t.co/xorkJjYyTS
— Cricinfo (@cricinfo) August 7, 2026
جان ٹرنر نے 2024 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز میں انگلینڈ کی جانب سے بین الاقوامی ڈیبیو کیا، جہاں انہوں نے 2 ایک روزہ اور 2 ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ وہ اپنی تیز رفتار بولنگ کے باعث انگلینڈ کے مستقبل کے اہم فاسٹ بولرز میں شمار کیے جاتے تھے، تاہم جون 2025 میں کمر کے اسٹریس فریکچر کے باعث ایک سال سے زائد عرصہ میدان سے باہر رہے اور دوبارہ میدان میں واپسی نہ کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے کیوں روکا؟ وجہ سامنے آگئی
2021 میں ہیمپشائر کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے ٹرنر کے معاہدے کی مدت ابھی دو سال باقی تھی، جبکہ وہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈویلپمنٹ کنٹریکٹ کا بھی حصہ رہ چکے تھے۔ انہوں نے ہیمپشائر کے ساتھ گزارے گئے 5 برسوں کو اپنی زندگی کا یادگار دور قرار دیتے ہوئے کلب، کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
An unfortunate end to a promising career. 💔
At just 25 years old, England pacer John Turner has announced his retirement from all forms of cricket due to persistent injuries.
Wishing him strength and success for the next chapter. ❤️👏#JohnTurner #EnglandCricket #Cricket pic.twitter.com/uAonfdyUsk
— SportsTiger (@The_SportsTiger) August 6, 2026
معاشیات اور فنانس میں گریجویشن کرنے والے جان ٹرنر نے کہا کہ اب وہ زندگی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔ ہیمپشائر کرکٹ کلب نے بھی ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔














