اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کا 85 فیصد کام مکمل، 30 ستمبر تک تکمیل کا ہدف

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی توسیعی منصوبے کو 30 ستمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا عزم اسلام آباد سیف سٹی کو جدید، سمارٹ اور ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر عالمی معیار کا ادارہ بنانا ہے، جو شہریوں کے تحفظ، مؤثر نگرانی اور فوری رسپانس کو یقینی بنائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیف سٹی توسیعی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیف سٹی توسیعی منصوبے کا مجموعی طور پر 85 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ نئے نگرانی کیمروں کی تنصیب کا بھی 85 فیصد مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 415 کلومیٹر آپٹیکل فائبر بچھائی جا چکی ہے، جبکہ ڈیٹا سینٹر، سائبر آرکیٹیکچر اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق کام بھی 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

محسن نقوی نے منصوبے کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ توسیعی منصوبے کو ہر صورت 30 ستمبر تک مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ عالمی معیار کا نظام بنایا جا رہا ہے، جس سے شہریوں کی حفاظت، مؤثر نگرانی اور ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

وزیر داخلہ نے اجلاس کے دوران اسلام آباد سیف سٹی کے جدید فیوژن سینٹر کو بھی آئندہ تین ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سیف سٹی سے متعلق مجوزہ بل کو جلد حتمی شکل دے کر قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے تاکہ ادارے کے قانونی اور انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، سیف سٹی کے اعلیٰ حکام اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اور منصوبے کی مختلف جہتوں پر پیش رفت سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میر رضا علی قتل کیس: میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر اہلخانہ کا اعتراض، نئی کمیٹی مسترد کردی

پاکستان میں عالمی معیار کے اسپورٹس جوتے تیار ہوں گے، فارورڈ اسپورٹس اور چینی کمپنی کے درمیان معاہدہ

تھائی لینڈ: نو عمر طالب علم نےدادا، دادی، اساتذہ اور ساتھی طلبہ پر گولیاں برسا دیں، 7 ہلاک، متعدد زخمی

ایمازون اور ٹیمو سمیت 42 کمپنیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، نیویارک کے میئر نے قانونی نوٹس جاری کردیے

وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کا پہلا مرحلہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟