تھائی لینڈ: نو عمر طالب علم نےدادا، دادی، اساتذہ اور ساتھی طلبہ پر گولیاں برسا دیں، 7 ہلاک، متعدد زخمی

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک کے نواحی صوبے نونتھابوری کے ضلع بانگ کروائی میں واقع معروف ڈیبسرین نونتھابوری اسکول میں ایک 14 سالہ طالب علم کی اندھا دھند فائرنگ سے کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے، جن میں 2 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تھائی پولیس کے مطابق حملہ آور نویں جماعت کا طالب علم تھا، جس نے اسکول میں داخل ہونے کے بعد اساتذہ اور ساتھی طلبہ پر فائرنگ کی اور بعد ازاں خود بھی اپنی جان لے لی۔

اسکول آنے سے پہلے دادا دادی کو بھی قتل کیا

تھائی لینڈ کے وزیر صحت کے مطابق حملہ آور نے اسکول پہنچنے سے قبل اپنے گھر میں اپنے دادا اور دادی کو بھی قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ حملے میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول اس کے دادا کا تھا، جو پیشے کے اعتبار سے استاد تھے۔

4 اساتذہ ہلاک، زخمیوں کی اسپتال منتقلی

ابتدائی طور پر پولیس نے 6 ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی، تاہم بعد میں حکام نے وضاحت کی کہ اسکول کے اندر اب تک 4 اساتذہ ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حملہ آور بھی مردہ پایا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

حملہ آور کلاس رومز میں گھومتا رہا

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور ایک کلاس روم سے دوسرے کلاس روم جاتا رہا۔

ساتویں جماعت کی ایک طالبہ نے بتایا کہ وہ کلاس میں موجود تھی جب اس نے حملہ آور کو کمروں کے درمیان گھومتے دیکھا۔ اس کے مطابق حملہ آور نے ان کی کلاس کے باہر کھڑے استاد پر گولی چلائی، جس کے بعد وہ خوف کے باعث کچھ بھی نہ دیکھ سکی۔

ایک اور طالب علم نے بتایا کہ ابتدا میں اسے لگا کہ شاید پٹاخے چل رہے ہیں یا کوئی چیز زور زور سے پیٹی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے کم عمر ڈرائیورنگ کا خوفناک نتیجہ، تھائی لینڈ میں 9 بدھ راہب جان سے گئے

اس نے کہا، ’مجھے پہلے یقین ہی نہیں آیا کہ یہ گولیوں کی آواز ہے۔ مسلسل کئی فائر ہوئے، پھر خاموشی چھا گئی اور اس کے بعد دوبارہ فائرنگ شروع ہو گئی۔‘

طلبہ اور اساتذہ میں بھگدڑ

واقعے کے بعد طلبہ اور اساتذہ جان بچانے کے لیے اسکول سے باہر بھاگ نکلے، جبکہ ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈیبسرین نونتھابوری اسکول کے اطراف جانے سے گریز کریں تاکہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہ آئے۔

اسلحے کی دستیابی پر پھر سوالات

یہ رواں برس تھائی لینڈ میں کسی اسکول میں پیش آنے والا دوسرا بڑا فائرنگ کا واقعہ ہے۔

فروری میں جنوبی تھائی لینڈ کے ایک اسکول پر 18 سالہ مسلح نوجوان نے حملہ کیا تھا، جس میں اسکول کے پرنسپل اور ایک طالبہ کو گولیاں ماری گئی تھیں۔ پرنسپل بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔

گزشتہ سال بھی بینکاک کے ایک فوڈ مارکیٹ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے تھائی لینڈ میں کرین گرنے سے مسافر ٹرین حادثے کا شکار، ہلاکتوں کی تعداد 31ہوگئی

اگرچہ تھائی لینڈ میں اسلحہ رکھنے سے متعلق قوانین نسبتاً سخت ہیں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے، تاہم اس کے باوجود جنوب مشرقی ایشیا میں شہریوں کے پاس اسلحہ رکھنے کی شرح بلند ترین ممالک میں شمار ہوتی ہے۔

ملک کا معروف تعلیمی ادارہ

جس ڈیبسرین اسکول میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، وہ تھائی لینڈ کے ممتاز تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ اس کی ملک بھر میں متعدد شاخیں قائم ہیں۔

اصل ڈیبسرین اسکول 1885 میں بینکاک میں قائم کیا گیا تھا، جہاں سے کئی وزرائے اعظم، سفارت کار، کھلاڑی اور دیگر نمایاں شخصیات تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔ اسی وجہ سے اس ادارے کو تھائی لینڈ میں اعلیٰ معیار کی تعلیم کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حملے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ججز آتے جاتے رہتے ہیں، انصاف ہمیشہ قائم رہنا چاہیے‘، جسٹس مسرت ہلالی ریٹائر، فل کورٹ ریفرنس میں شاندار خراجِ تحسین

ملک بھر میں کون سی شاہراہیں بند کی جائیں گی؟ جماعت اسلامی نے احتجاجی حکمت عملی طے کرلی

پونچھ اور پلندری میں امن و امان کی صورتحال، آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ مؤخر

سیف علی خان بچپن میں پیسے چراتے تھے، بہن صبا پٹودی نے بھائی کا راز فاش کردیا

میر رضا علی قتل کیس: میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر اہلخانہ کا اعتراض، نئی کمیٹی مسترد کردی

ویڈیو

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

براڈ پیک سانحہ: نرمل پرجا سمیت 5 بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی لاشیں اسکردو منتقل، 2 لاپتا افراد کی تلاش جاری

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟