ہاکی ٹیسٹ سیریز: جنوبی کوریا کی آخری میچ میں پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی کوریا نے چوتھے اور آخری ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان انڈر 21 کو 2 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر تسلی بخش فتح حاصل کرلی، تاہم پاکستانی ٹیم پہلے ہی ابتدائی 3 میچز جیت کر سیریز 3-1 سے اپنے نام کر چکی تھی۔

پس منظر اور میچ کا احوال

پاکستان ہاکی فیڈریشن  (پی ایچ ایف) نے سیریز پہلے ہی اپنے نام کرنے کے بعد آخری میچ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی بجائے انڈر 21 کی نوجوان ٹیم کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہاکی ٹیسٹ سیریز: پاکستان کا شاندار کم بیک، دوسرے میچ میں جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست

اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس آخری میچ میں جنوبی کوریا نے شاندار آغاز کیا اور پہلے ہی کوارٹر میں 2 گول کی برتری حاصل کر لی۔

میچ کے 5 ویں منٹ میں رم جنکانگ نے پنالٹی کارنر پر پہلا گول کیا، جبکہ اگلے ہی منٹ میں کم ہیون ہانگ نے اسی انداز میں برتری کو دوگنا کر دیا۔

سنسنی خیز مقابلہ اور کورین کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

دوسرے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے محمد احمد نے 19 ویں منٹ میں ایک شاندار فیلڈ گول کرکے خسارہ کم کیا، اور ہاف ٹائم تک اسکور 2-1 رہا۔

تاہم تیسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے برتری 5-1 تک پہنچا دی۔

لِم ڈوہ یون نے 37 ویں اور 40 ویں منٹ میں لگاتار 2 گول اسکور کیے، جبکہ کم ہیون ہانگ نے 42 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول اسکور کیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا

چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے غلام مصطفیٰ نے ایک فیلڈ گول کیا، لیکن 54 ویں منٹ میں کم یانگ بوک نے گول اسکور کرکے جنوبی کوریا کی فتح اور 4 گول کی برتری کو یقینی بنا دیا۔

ورلڈ کپ کی تیاری اور اہم شیڈول

جنوبی کوریا کے خلاف کھیلی گئی یہ ہوم سیریز گرین شرٹس کے لیے رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے ایف آئی ایچ (ایف آئی ایچ) ہاکی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا ایک اہم حصہ تھی۔

پاکستان کو رواں سال ایف آئی ایچ پرو لیگ میں مسلسل 16 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اس سیریز کی فتح نے ٹیم کے مورال کو بلند کیا ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم ورلڈ کپ مہم کا آغاز 15 اگست کو انگلینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی، 17 اگست کو ویلز جبکہ 19 اگست کو روایتی حریف بھارت کے خلاف گروپ کا آخری میچ کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟