قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گئی، 12 اگست سے پریکٹس میچ کا آغاز

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا قومی ٹیسٹ اسکواڈ 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم میں مسلسل نظر انداز کیے جانے پر مایوسی، خوشدل شاہ نے کرکٹ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

پی سی بی کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ 8 اور 9 اگست کو آرام کرے گا۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم 10 اگست سے کاؤنٹی گراؤنڈ بیکنیہم میں پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

پاکستانی ٹیم مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 30 منٹ پر پریکٹس شروع کرےگی۔

پاکستان اور سلیکٹ الیون کے درمیان 4 روزہ پریکٹس میچ 12 سے 15 اگست تک کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: کون سے قومی کرکٹرز کو بیرون ملک لیگز کے لیے این او سیز جاری ہوئے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp