بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کے خدشات پر 15 اگست تک کرفیو نافذ

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع سوراب میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 15 اگست تک کرفیو نافذ کردیا، جبکہ خضدار میں بھی سکیورٹی خدشات کے باعث بازاروں اور تجارتی مراکز کے اوقات کار محدود کردیے گئے۔

ضلعی انتظامیہ سوراب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 سے 15 اگست تک روزانہ رات 8 بجے سے صبح 9 بجے تک ضلع بھر میں کرفیو نافذ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں جہاں ضرورت پڑی فل فلیج آپریشن ہوگا، دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، میر ضیاء اللہ لانگو

انتظامیہ نے شہریوں کو کرفیو کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔

شہریوں کو اپنے اور اہل خانہ کے تحفظ کے لیے جاری حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے افراد اپنے کسی بھی نقصان یا جانی و مالی نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خضدار میں بھی کاروباری مراکز کے اوقات تبدیل

دوسری جانب خضدار کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں تجارتی مراکز کے اوقات کار عارضی طور پر تبدیل کردیے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، دکانیں، ہوٹل اور دیگر تجارتی مراکز روزانہ رات 8 بجے سے صبح 10 بجے تک بند رہیں گے۔

یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک جاری رہے گا۔

تاہم ادویات کی دکانوں، فارمیسیوں، نجی اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز کو ضروری خدمات کی فراہمی کے باعث پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مستونگ کی سب تحصیل کھڈکوچہ میں غیر معینہ مدت تک کرفیو کا نفاذ

ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور پولیس افسران کو اپنے متعلقہ علاقوں میں احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

انتظامیہ نے تاجروں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکام سے تعاون کریں تاکہ ممکنہ سکیورٹی خطرات کو کم اور شہریوں و املاک کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

حکام کے مطابق سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد پابندیوں میں تبدیلی یا ان کے خاتمے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران سے محدود سطح پر مذاکرات کررہا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران پبلک سروس کمیشن کے 7 ارکان کی تقرری، اپوزیشن کا اعتراض

میر رضا قتل کیس: سندھ حکومت کا تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

مکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں شاندار آتش بازی، عوام کا جوش و خروش

سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں بچوں کے لیے بستروں کی شدید کمی، ہزاروں خاندان پریشان

ویڈیو

’اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے چنا ہے‘، مکہ دفاعی معاہدے پر اراکین پارلیمنٹ کا اظہار خیال

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار