یومِ آزادی: آئی ایس پی آر نے براہوی زبان میں نیا ملی نغمہ جاری کردیا

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے براہوی زبان میں ایک اور خوبصورت ملی نغمہ جاری کردیا۔

معروف گلوکار اختر چنال نے اپنے منفرد اور مسحور کن انداز میں نغمے کو آواز دی ہے، جس میں بلوچستان کے عوام کی پاکستان سے والہانہ محبت اور گہرا تعلق نمایاں کیا گیا ہے۔

ملی نغمہ وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور اتحاد کے جذبے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

نغمے میں بلوچستان کی ثقافت اور روایات کے رنگ بھی نمایاں ہیں، جبکہ اس کا پیغام پاکستان کی سلامتی، اتحاد اور قومی یکجہتی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر جاری کیا گیا یہ نغمہ وطن سے محبت کے جذبات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم کے اتحاد اور یکجہتی کا خوبصورت اظہار بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp