امریکی برآمدی پابندیوں کا الٹا اثر، سام سنگ سمیت جنوبی کورین کمپنیوں کا رخ چینی چِپ آلات کی جانب

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی برآمدی پابندیوں کے مزید سخت ہونے کے خدشات کے پیش نظر جنوبی کوریا کی معروف چِپ ساز کمپنیاں سام سنگ الیکٹرانکس اور ایس کے ہائنکس چین میں اپنے کارخانوں کے لیے چینی کمپنی AMEC کے تیار کردہ چِپ سازی کے آلات کی آزمائش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

ذرائع کے مطابق دونوں کمپنیوں نے تقریباً دو برس قبل ان آلات کی جانچ شروع کی تھی تاکہ مستقبل میں امریکی پابندیوں کے باعث سپلائی متاثر ہونے کی صورت میں متبادل ذرائع دستیاب رہیں۔ اگرچہ ابھی تک چینی آلات کو بڑے پیمانے پر اپنانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی کمپنیوں کی جانب سے ان کی آزمائش ہی چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

سام سنگ نے رائٹرز کو بتایا کہ اس نے اپنے چینی کارخانے میں AMEC کے آلات کی آزمائش نہیں کی، جبکہ ایس کے ہائنکس نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیے ’میچ ایکٹ‘: امریکا نے چین کے چپ سیکٹر کو نشانے پر رکھ لیا

ماہرین کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی پابندیوں نے چین کی مقامی چِپ آلات ساز کمپنیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ چینی آلات نسبتاً کم قیمت پر دستیاب ہیں اور ایچنگ سمیت کئی شعبوں میں ان کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے، تاہم عالمی سطح پر ان کے وسیع استعمال کی راہ میں منظوری کے طویل مراحل، دانشورانہ ملکیت اور سیکیورٹی سے متعلق خدشات اب بھی موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

میر رضا علی کیس: قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل، ڈی این اے نمونے لیبارٹری ارسال، مبینہ آڈیو بھی وائرل

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر