میر رضا کیس کے حقائق جلد عوام کے سامنے لائیں گے، آئی جی سندھ

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کاروباری شخص میر رضا کے کیس میں غلطیاں غلط رابطہ کاری کے باعث سامنے آئیں، کیس کو بہتر انداز میں حل ہونا چاہیے، تحقیقات کرنے والی ٹیم کو میر رضا کے خاندان سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک موت، قرض اور ایک ناقابلِ شناخت لاش: کیا میر رضا علی خان کیس کی گھتیاں سلجھنے والی ہیں؟

سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، امید ہے تحقیقاتی ٹیم بہتر کام کرے گی، ٹیم کو معاملات شفاف رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میر رضا کیس کے حقائق جلد عوام کے سامنے آجائیں گے۔

آئی جی سندھ نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جرائم میں کمی آئی ہے، سندھ میں قتل اور موبائل فون چھیننے کے واقعات بھی کم ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میر رضا علی کیس: نئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل، ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 840 سے زائد مقدمات منشیات فروشوں کے خلاف درج کیے گئے جبکہ گزشتہ 7 ماہ کے دوران 9 ہزار 500 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خزانہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

جنوبی کوریا: آنکھیں کھلتے ہی بچوں کے سرمایہ کاری اکاؤنٹس کھلنے لگے، یہ رجحان کیوں بڑھ رہا ہے؟

چینی کمپنی کا دماغی پیوندکاری کا نیا طریقہ، صرف 10 منٹ میں عمل مکمل کرنے کا دعویٰ

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا دفاعی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت نہیں، امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ہے، وزیراعظم

نیشنل چیمپیئنز کپ 27-2026 کی ٹرافی کی ملتان میں رونمائی، 4 ٹیمیں 11 اگست سے مدمقابل

ویڈیو

مسلم لیگ ن کو الٹی گنتی کی دھمکی دینے والی پیپلز پارٹی اب کیا سیاسی حکمت عملی اختیار کرے گی؟

آزاد کشمیر میں انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ ڈویژن کے 4 حلقوں میں پولنگ جاری، سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جشن آزادی پر قومی جذبے کا منفرد اظہار، معروف ایتھلیٹ جمال سید کی ’کے ٹو‘ سے اسکردو تک دوڑ

کالم / تجزیہ

حویلی آزاد کشمیر میں لگنے والے نعرے

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ