یومِ آزادی پر ’لائف بوائے رن فار پاکستان‘، دنیا بھر کے پاکستانی ایک ساتھ دوڑیں گے

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر اور دنیا کے مختلف حصوں میں مقیم پاکستانی رنرز ’لائف بوائے رن فار پاکستان 2026‘ میں شرکت کریں گے۔ اسپورٹس اِن پاکستان کے زیرِ اہتمام ہونے والی رننگ ایکٹیویٹی میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بیک وقت آن گراؤنڈ ریسز ہوں گی، جبکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ورچوئل ریس کے ذریعے اس کا حصہ بنیں گے۔

کراچی میں ریس ڈی ایچ اے فیز 8، لاہور میں باغِ جناح اور اسلام آباد میں پی ایس بی اسپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوگی۔ شرکا کے لیے 7، 14 اور 21 کلومیٹر کی 3 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ماسکو میں پاکستان کا 80واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا گیا

اسپورٹس اِن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب نظامی نے کہا کہ رن فار پاکستان محض ایک ریس نہیں بلکہ کھیل، صحت، اتحاد اور وطن سے محبت کے اجتماعی اظہار کا ذریعہ ہے۔ ان کے مطابق دنیا کے کسی بھی حصے میں موجود پاکستانی اپنے شہر کے نمایاں مقام پر پاکستانی پرچم کے ساتھ دوڑ کر اس عالمی سرگرمی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ریس کی خصوصی خصوصیت ’ایئر آف قائدِاعظم میڈل‘ ہے، جو قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے 150 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:جشن آزادی کی تیاریاں، شہری یوم آزادی کیسے منائیں گے؟

لائف بوائے اس ایونٹ کا ٹائٹل اسپانسر ہے، جبکہ لاہور میں فالکن ٹرائیتھلون کلب اور اسلام آباد میں اسلام آباد رنرز کلب شراکت دار ہیں۔

منتظمین کے مطابق 3 بڑے شہروں میں بیک وقت ریس اور دنیا بھر سے پاکستانیوں کی ورچوئل شرکت کے ذریعے اس سرگرمی کو قومی یکجہتی، صحت مند طرزِ زندگی اور حب الوطنی کے اجتماعی اظہار میں تبدیل کرنے کا مقصد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: سندھ کے علاوہ جہاں بھی ضرورت ہو نئے صوبے بننے چاہییں، قمر زمان کائرہ

بانی پی ٹی آئی عمران خان شفا انٹرنیشنل اسپتال سے اڈیالا جیل منتقل

عمران خان کو عدالتی ریلیف کے بعد پی ٹی آئی کی اسلام آباد مارچ کی تیاریاں ماند کیوں پڑگئیں؟

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک