آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا اعلان

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف دباؤ بڑھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کرےگا۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ایران پر مزید سخت معاشی دباؤ ڈالنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا مقصد تہران کو جنگ کے خاتمے پر آمادہ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ’ آبنائے ہرمز کھولنے کا معاہدہ قریب، امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اٹھانے پر تیار‘

امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے آئندہ اعلان کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اسے امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک بڑا حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔ ایسے میں ٹرمپ کا بیان خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن اور تہران کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کے دوران امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھی ایران کے خلاف مزید سخت اقدامات کا عندیہ دیا تھا۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق امریکا آئندہ ہفتے کے آغاز میں ایران پر ایسی سخت پابندیاں اور دیگر اقدامات عائد کرے گا، جن کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی بحالی، پاکستان کی سفارتکاری کا نیا امتحان

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

پاکستان اور قطر سمیت دیگر کئی ممالک اب بھی متحرک ہیں کہ امریکا اور ایران کے درمیان کوئی سمجھوتا طے پا جائے تاکہ خطے میں امن ممکن ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp