سابق فوجیوں کی فیلڈ مارشل کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ میں شرکت، پاک فوج کی قیادت پر اعتماد کا اظہار

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یوم آزادی کے موقع پر پاک فوج کے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا، جس میں ریٹائرڈ افسران اور سابق فوجیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک سال میں جنگ اور امن دونوں محاذوں کے فاتح رہے، خواجہ آصف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق استقبالیے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کے لیے سابق فوجیوں کی گراں قدر خدمات اور زندگی بھر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی استحکام کو مضبوط بنانے میں سابق فوجیوں کے مسلسل کردار کو بھی سراہا۔

انہوں نے کہاکہ سابق فوجیوں کا تجربہ، رہنمائی اور ادارے کے ساتھ مسلسل رابطہ ایک قیمتی ادارہ جاتی اثاثہ ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب سیکیورٹی کا ماحول تیزی سے پیچیدہ اور مسلسل تبدیل ہو رہا ہے۔

اس موقع پر سابق فوجیوں نے پاک فوج کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور ابھرتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں مسلح افواج کے لیے اپنی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: ایران امریکا امن معاہدہ: بلاول بھٹو کا خیرمقدم، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کو سراہا

سابق فوجیوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ قومی اتحاد، امن، استحکام اور ملکی خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی