بھارت نے چھوٹے ٹیکس دہندگان کے لیے غیر ظاہر شدہ بیرونِ ملک اثاثوں کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کھول دی

اتوار 16 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں چھوٹے ٹیکس دہندگان، طلبہ اور غیر مقیم بھارتیوں کو غیر ظاہر شدہ بیرونِ ملک اثاثے اور آمدن ظاہر کرنے کے لیے ایک مرتبہ کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، جو 31 دسمبر 2026 تک دستیاب رہے گی۔

بھارتی حکومت نے چھوٹے ٹیکس دہندگان کو غیر ظاہر شدہ بیرونِ ملک اثاثے ظاہر کرنے کا موقع دینے والی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم اتوار سے کھول دی ہے۔ حکومت کے مطابق یہ اسکیم 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی اور اس کا مقصد ایسے افراد کو سہولت دینا ہے جن کے بیرونِ ملک محدود مالیت کے اثاثے یا آمدن موجود ہے لیکن وہ اپنے ٹیکس گوشواروں میں انہیں ظاہر نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیے بیرون ملک پاکستانیوں سے ڈالر منگوانے کے لیے ایمنسٹی اسکیم؟

یہ اسکیم بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے یکم فروری کو پیش کیے گئے بجٹ میں اعلان کی تھی، جس میں طلبہ اور غیر مقیم بھارتیوں سمیت چھوٹے ٹیکس دہندگان کو ہدف بنایا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت 10 ملین بھارتی روپے (تقریباً ایک لاکھ 4 ہزار 778 ڈالر) تک کی غیر ظاہر شدہ بیرونِ ملک آمدن رکھنے والے افراد 30 فیصد ٹیکس اور اتنی ہی رقم جرمانے کی مد میں ادا کرکے اپنی آمدن ظاہر کر سکتے ہیں۔

ایسے ٹیکس دہندگان بھی اس ایک مرتبہ کی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جنہوں نے 50 ملین بھارتی روپے (تقریباً 5 لاکھ 23 ہزار 889 ڈالر) تک مالیت کے بیرونِ ملک اثاثے حاصل کیے تھے، ان پر پہلے ہی ٹیکس ادا کر دیا تھا لیکن انہیں ٹیکس ریٹرن میں ظاہر نہیں کیا۔ ایسے افراد کو صرف ایک لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 1,048 ڈالر) ادا کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے غیر ظاہر شدہ آمدن سے آپ کتنی پراپرٹی خرید سکتے ہیں؟ وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

حکومت کے مطابق بیرونِ ملک اثاثوں کی مالیت کا تعین 31 مارچ 2026 کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسکیم محدود مالیت کے ایسے اثاثوں کے حامل افراد کو اپنی ٹیکس تفصیلات درست کرنے کا ایک موقع فراہم کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد: یومِ دفاع پر عظیم الشان موٹر ریلی، شہریوں کا شہدا کو خراج عقیدت اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

کیا بلوچستان کابینہ میں ردوبدل ہونے جارہا ہے؟

یومِ دفاع پاکستان پر مظفرآباد میں دفاعی نمائش، قائم مقام صدر طارق فاروق اور وزیراعظم افتخار گیلانی کا مختلف اسٹالز کا معائنہ

چونڈہ کے غیور عوام نے 1965 میں پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو شکست دی، پرویز اقبال لوسر، یوم شہدا کی تقریب میں شرکت

سندھ، کوٹری کے مقام پر مال گاڑی پٹری سے اتر گئی، ریلوے ملازم جاں بحق، ٹرین آپریشن معطل

ویڈیو

یومِ دفاع و شہدا: عسکری قیادت کا شہدا کو خراج عقیدت، کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر اراکین پارلیمنٹ کیا کہتے ہیں؟

سیالکوٹ چونڈہ میں بھارتی فوج کی شکست و رسوائی کی داستانیں آج بھی موجود

کالم / تجزیہ

جنگ ستمبر 65 سے ستمبر 2026 تک

اُچ شریف کے آثار اور یادیں

مسلم سائنس کا قتل اور ملزم امام غزالی