سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے قریباً 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔@AmirSaeedAbbasi @HussainAhmedCh8 @KulAalam pic.twitter.com/f74wqGX2nz
— Media Talk (@mediatalk922) August 17, 2026
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتی گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔
دہشتگردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان بھی برآمد کیا گیا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان: بارودی گاڑی کی تیاری کے دوران دھماکا، 8 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری جاں بحق
سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔














