برطانوی شہزادی یوجینی نے اپنی تیسری اولاد کی پیدائش کے تقریباً 2 ہفتے بعد بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔
شہزادی یوجینی نے پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی بیٹی کا نام ایڈیلیڈ الزبتھ انینا بروکس بینک رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شاہ چارلس کے چھوٹے بیٹے ہیری اپنا شاہی کردار دوبارہ حاصل کرلیں گے؟
شہزادی یوجینی نے کہا کہ بیٹی کا نام ان 3 شخصیات کے نام پر رکھا گیا ہے جن سے وہ محبت اور عقیدت رکھتی ہیں، جن میں ان کی پڑدادی ملکہ الزبتھ دوم بھی شامل ہیں، جنہیں وہ اپنے دل کے بہت قریب سمجھتی ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ بیٹی کا نام انگلینڈ اور پرتگال کی تاریخ سے بھی جڑا ہوا ہے، یہ دونوں وہ مقامات ہیں جنہیں ان کا خاندان پسند کرتا ہے اور اپنا گھر سمجھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشین شہزادی کی برطانوی ریسنگ ڈرائیور سے شاہانہ شادی
شہزادی یوجینی اور جیک بروکس بینک کے پہلے 2 بیٹے بھی ہیں۔ ان کے بڑے بیٹے آگسٹ کی پیدائش فروری 2021 جبکہ ارنسٹ جون 2023 میں پیدا ہوئے تھے۔
شہزادی یوجینی نے اپنے دونوں بیٹوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آگسٹ اور ارنسٹ پہلے ہی اپنی چھوٹی بہن کے بہترین بڑے بھائی بن گئے ہیں۔














