آبنائے ہرمز کشیدگی: اگر عمان راستے میں آیا تو اسے بمباری کا نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر عمان نے ایران کے ساتھ امریکی مذاکرات میں رکاوٹ ڈالی تو امریکا اسے شدید بمباری کا نشانہ بنا سکتا ہے۔

فاکس نیوز کے مطابق ٹرمپ نے ٹیلی فونک انٹرویو میں کہا کہ اگر عمان راستے میں آیا تو ہم اسے بری طرح بمباری کا نشانہ بنائیں گے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

امریکا اور عمان ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے الگ الگ مذاکرات کر رہے ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق تہران اور مسقط کے درمیان بحری جہازوں کی آمدورفت کے راستے پر اتفاق ہوگیا ہے، تاہم حتمی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں۔

عمان آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے متصل ہے اور خود کو تنازع میں غیر جانب دار قرار دیتا ہے، تاہم ایران کی جانب سے وہاں متعدد حملے بھی کیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 ملین ڈالرز کے عوض ایلون مسک سے صلح کرلی

دوسری جانب ٹرمپ نے ایران کی پاسداران انقلاب سے براہ راست رابطے کا دعویٰ کیا، جس کی ایرانی حکام نے تردید کردی۔

آبنائے ہرمز سے دنیا کی قریباً پانچویں حصے کی تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی ہے، اس لیے اس کی بحالی عالمی توانائی منڈی کے لیے انتہائی اہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp