پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کل کراچی میں شروع ہوگا، 24 شہروں کی 75 کھلاڑی شریک

منگل 18 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹ کل جمعرات سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں ملک کے 24 شہروں سے تعلق رکھنے والی 75 کھلاڑی 5 ٹیموں کی نمائندگی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم چھٹی مرتبہ ورلڈ کپ لے اڑی، فائنل میں انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست

ٹورنامنٹ 20 اگست سے 4 ستمبر تک کراچی کے این بی پی اسپورٹس کمپلیکس اور ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جس کا مقصد ملک میں خواتین کرکٹ کے اگلے ٹیلنٹ کو تلاش کرنا اور اسے بین الاقوامی سطح کے لیے تیار کرنا ہے۔

ٹورنامنٹ کے ابتدائی 10 میچز 30 اوورز فی اننگز کے فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے جبکہ بقیہ 10 لیگ میچز اور 4 ستمبر کو ہونے والا فائنل ٹی 20 فارمیٹ میں ہوگا۔

ایونٹ میں 5 ٹیمیں کونکررز، چیلنجرز، اسٹرائیکرز، اسٹارز اور انونسیبلز حصہ لے رہی ہیں۔ تمام ٹیمیں ڈبل راؤنڈ رابن مرحلے میں ایک دوسرے کے خلاف 2،2 میچز کھیلیں گی اور اس طرح ہر ٹیم 8 لیگ میچز کھیلے گی۔

لیگ مرحلے میں سرفہرست رہنے والی دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی تاہم فائنل کے مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کپتان فزا فیاض چیلنجرز کی قیادت کریں گی جبکہ سمیہ افضل، راویل فرحان، کومل خان اور ذوفشاں ایاز بالترتیب کونکررز، اسٹرائیکرز، اسٹارز اور انونسیبلز کی کپتان مقرر کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیے: ’اب شاہینوں کی نظریں ورلڈ کپ پر ہیں‘، محسن نقوی کی سہ ملکی سیریز جیتنے پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

تمام کھلاڑی 16 اگست کو کراچی پہنچیں جس کے بعد انہوں نے ٹورنامنٹ سے قبل تین روز تک تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔

پاکستان بھر میں ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے ٹرائلز کے ذریعے بھی متعدد کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف حال ہی میں 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے والی پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کی کھلاڑی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔

نوجوان ٹیلنٹ کی تیاری پر توجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹورنامنٹ کے ذریعے مستقبل کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد ملے گی۔

ان مقابلوں سے ایسی کھلاڑیوں کو سامنے لانے کا موقع ملے گا جو آئندہ اے سی سی ویمنز انڈر 19 ایشیا کپ اور آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ جیسے اہم بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرسکتی ہیں۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا ڈومیسٹک سیزن 27-2026 کے لیے کرکٹرز کی فٹنس پالیسی کا اعلان

تمام لیگ میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کا شیڈول

20 اگست: انونسیبلز بمقابلہ اسٹارز — این بی پی اسپورٹس کمپلیکس؛ چیلنجرز بمقابلہ کونکررز — ایچ پی سی اوول گراؤنڈ

21 اگست: اسٹرائیکرز بمقابلہ کونکررز — این بی پی اسپورٹس کمپلیکس؛ چیلنجرز بمقابلہ اسٹارز — ایچ پی سی اوول گراؤنڈ

23 اگست: انونسیبلز بمقابلہ اسٹرائیکرز — این بی پی اسپورٹس کمپلیکس؛ کونکررز بمقابلہ اسٹارز — ایچ پی سی اوول گراؤنڈ

24 اگست: چیلنجرز بمقابلہ اسٹرائیکرز — این بی پی اسپورٹس کمپلیکس؛ انونسیبلز بمقابلہ کونکررز — ایچ پی سی اوول گراؤنڈ

26 اگست: اسٹارز بمقابلہ اسٹرائیکرز — این بی پی اسپورٹس کمپلیکس؛ انونسیبلز بمقابلہ چیلنجرز — ایچ پی سی اوول گراؤنڈ

27اگست: انونسیبلز بمقابلہ اسٹارز — ایچ پی سی اوول گراؤنڈ؛ چیلنجرز بمقابلہ کونکررز — این بی پی اسپورٹس کمپلیکس

29 اگست: اسٹرائیکرز بمقابلہ کونکررز — ایچ پی سی اوول گراؤنڈ؛ چیلنجرز بمقابلہ اسٹارز — این بی پی اسپورٹس کمپلیکس

30 اگست: انونسیبلز بمقابلہ اسٹرائیکرز — ایچ پی سی اوول گراؤنڈ؛ کونکررز بمقابلہ اسٹارز — این بی پی اسپورٹس کمپلیکس

یکم ستمبر: چیلنجرز بمقابلہ اسٹرائیکرز — ایچ پی سی اوول گراؤنڈ؛ انونسیبلز بمقابلہ کونکررز — این بی پی اسپورٹس کمپلیکس

2 ستمبر: اسٹارز بمقابلہ اسٹرائیکرز — ایچ پی سی اوول گراؤنڈ؛ انونسیبلز بمقابلہ چیلنجرز — این بی پی اسپورٹس کمپلیکس

4 ستمبر: فائنل — لیگ مرحلے کی سرفہرست 2 ٹیمیں، مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان رجیم کی ناعاقبت اندیشی: افغان لیبر مارکیٹ میں خواتین کا حصہ کم ہوکر صرف 5 فیصد رہ گیا

حکومت کا ایک ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، ٹی سی پی کو تیاریوں کی ہدایت

اداکارہ میرا کا گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس کا مؤقف بھی سامنے آگیا

بھارتی صحافی پروین ساہنی کی بالی ووڈ کی پروپیگنڈا فلموں پر کڑی تنقید، سال 2029 تک حالات بدلنے کی بھی پیشگوئی

عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی، دلہن کا تعلق کہاں سے ہے؟

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد