’اب شاہینوں کی نظریں ورلڈ کپ پر ہیں‘، محسن نقوی کی سہ ملکی سیریز جیتنے پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

منگل 6 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سہ ملکی سیریز جیتنے پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ٹیم کی محنت، جذبے اور مہارت نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

محسن نقوی نے شاندار بیٹنگ کرنے پر جارح مزاج بیٹر سمیر منہاس کو سراہا، اور کہاکہ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے متاثر کن کھیل پیش کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے کپتان فرحان یوسف سمیت دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف کو بھی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اب شاہینوں کی نظریں انڈر 19 ورلڈ کپ پر ہیں، اور امید ہے کہ یہ ٹیم اسی جذبے اور کھیل کے ساتھ آگے بھی کامیابیاں حاصل کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 سہ ملکی سیریز فائنل، پاکستان نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

آج کے میچ میں جارح مزاج بیٹر سمیر منہاس نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آن لائن بائیک رائیڈ کے دوران مبینہ ہراسانی، خاتون نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی

اسٹار ٹریک میں پاول چیخوف کا کردار ادا کرنے والے والٹر کوئنیگ چل بسے

منی پور میں بھارتی آسام رائفلز کے اہلکار کی خودکشی، فوجیوں میں نفسیاتی امراض شدت اختیار کرگئے

شی جن پنگ کے اقتدار میں مزید 5 سال کی توسیع کا امکان

میکسیکو  کی چیف الیکشن کمشنر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی

ویڈیو

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

نہ چار دیواری، نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

پشاور میں زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک کم، 2050 تک شدید بحران کا خدشہ

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں