راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے سے جاری موسلادھار بارش نے شہری زندگی متاثر کردی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے ساتھ نالہ لئی میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 22 فٹ سے تجاوز کرگئی، جس کے بعد انتظامیہ نے نالے کے اطراف آبادیوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ خطرے کے سائرن بھی بجا دیے گئے۔
مزید پڑھیں:اسپین میں تباہ کن بارشیں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 2 خواتین جاں بحق
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ سیدپور میں سب سے زیادہ 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مسلسل بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد راولپنڈی میں شدید بارش بدترین ٹریفک جام pic.twitter.com/OjatexuGFv
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) August 19, 2026
راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند ہونے کے بعد واسا کی ٹیمیں اور بھاری مشینری نالہ لئی سمیت نشیبی علاقوں میں تعینات کردی گئی ہے۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں۔
نالہ لئی میں طغیانی کے باعث اطراف کی آبادیوں کو خصوصی احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نالے کے قریب جانے سے گریز کریں، غیرضروری سفر سے اجتناب کریں اور انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔
اسلام آباد راولپنڈی میں شدید بارش بدترین ٹریفک جام pic.twitter.com/OjatexuGFv
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) August 19, 2026
بالائی پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی بارش
راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نارووال میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:مون سون الرٹ: گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے جمعے تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔
طغیانی کے بعد بپھرا ہوا نالہ لئی فوجی کالونی، پیرودھائی میں داخل! پانی گھروں میں بھر جانے سے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
متعلقہ اداروں اور ریسکیو ٹیموں سے فوری امداد کی اپیل ہے۔ شہری محتاط رہیں اور نشیبی علاقوں سے محفوظ مقام پر منتقل ہوں۔
#NalaLai #Rawalpindi pic.twitter.com/WxIYTpbSEI— Muhammad Iqbal Awan (@iqbalawan1982) August 18, 2026
دریاؤں کی صورتحال
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، تاہم ملک کے دیگر دریاؤں میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔














