وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے مسلسل دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔
أدين بشدة الهجمات الإرهابية المتكررة التي تشنها الميليشيا الحوثية ضد المملكة العربية السعودية، بما في ذلك استهداف مطار الملك خالد الدولي في الرياض ومطار أبها الدولي، مما أسفر عن سقوط قتلى وإصابة مدنيين.
وأشيد بيقظة القوات المسلحة السعودية وقوات التحالف واحترافيتها في اعتراض عدد… https://t.co/fjLy5Vaw0T
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 9, 2026
وزیراعظم نے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے پر سعودی مسلح افواج اور اتحادی فورسز کی مستعدی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور بے گناہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں طے پانے والے مشترکہ دفاعی معاہدے اور اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے حالیہ فیصلوں کے مطابق پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے عوام، شہروں اور اہم تنصیبات کے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کو قومی دن پر مبارکباد، پاک سعودی برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار
وزیراعظم نے حوثی ملیشیا سے فوری طور پر حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان خطرات کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔














