گوگل کے اعلیٰ سطحی وفد نے آفس آف اے آئی پنجاب کا دورہ کیا، جہاں وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر برائے اے آئی و خصوصی اقدامات علی ڈار سے پنجاب کے اے آئی اور ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے فروغ پر اہم ملاقات ہوئی۔
گوگل کے وفد کی قیادت ایشیا پیسیفک کے نائب صدر ولسن وائٹ نے کی۔ ملاقات میں ڈویلپرز، اسٹارٹ اپس اور شہریوں کے لیے جدید اے آئی ٹولز تک رسائی بڑھانے سمیت باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علی ڈار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب کو جنوبی ایشیا کا صفِ اول کا اے آئی اور ٹیکنالوجی ہب بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب کے نوجوان ڈویلپرز اور اسٹارٹ اپس کو عالمی سطح کے اے آئی ٹولز سے جوڑنا حکومت کی ترجیح ہے۔
A senior Google delegation led by Wilson White, Vice President for Government Affairs & Public Policy and Platforms & Devices, APAC, visited The Office of AI for discussions with Advisor to CM Punjab Ali Dar on strengthening Punjab’s AI and technology ecosystem.
The discussion… pic.twitter.com/ujfRjqxYa3
— The Office of AI (@AIOfficePunjab) August 20, 2026
انہوں نے کہا کہ اے آئی کو شہریوں اور کاروباری اداروں کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے بروئے کار لایا جا رہا ہے، جبکہ آفس آف اے آئی پنجاب حکومت کے اے آئی اقدامات کے لیے مرکزی رابطہ کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔
علی ڈار کے مطابق ملاقات میں گوگل اور آفس آف اے آئی پنجاب کے درمیان تعاون مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تعاون سے پنجاب کے ڈویلپرز اور اسٹارٹ اپس کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب کو جنوبی ایشیا کا صفِ اول کا اے آئی ہب بنایا جا رہا ہے، علی ڈار
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد اے آئی کے فوائد عام شہریوں، کاروباری شعبے اور حکومت تک پہنچانا ہے۔ ذمہ دارانہ اے آئی کے فروغ کے ساتھ پنجاب میں ایک مضبوط، جامع اور جدید ٹیکنالوجی ایکو سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے۔














