نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول: جامعہ بلوچستان کی اس بار بھی پہلی پوزیشن

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں ملک کی 7 جامعات کے طلبہ نے شرکت کی جہاں موسمیاتی تبدیلی، الیکٹرک گاڑیوں اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے موضوعات پر دستاویزی فلمیں پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضیا محی الدین پر بننے والی دستاویزی فلم نیویارک کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی

جامعہ بلوچستان کے شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے خالد زبیر، تحریم معظم، ماہ نور فاطمہ اور محمد سمیع پر مشتمل ٹیم نے موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار نقل و حمل کے موضوع پر بہترین دستاویزی فلم پیش کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

فیسٹیول میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف سندھ جامشورو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فیسٹیول میں پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام، یونیورسٹی آف سندھ جامشورو، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی، محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان اور جامعہ بلوچستان کوئٹہ کے طلبہ نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے: انڈین فلم فیسٹیول لاس اینجلس میں پاکستانی سینما کا چرچا، 3 فلمیں اعزاز کی حق دار

فیسٹیول کے موقع پر پالیسی ڈائیلاگ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں حکومت، جامعات، مالیاتی اداروں، صنعت اور ترقیاتی شعبے سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔ پالیسی ڈائیلاگ میں الیکٹرک پبلک ٹرانسپورٹ، 2 اور 3 پہیہ گاڑیوں کی برقی منتقلی، فنانسنگ، چارجنگ انفراسٹرکچر اور پائیدار نقل و حمل سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی یہ کامیابی اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال بھی نیشنل کلائمیٹ جسٹس یوتھ فلم فیسٹیول میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ رواں سال دوبارہ کامیابی حاصل کرکے شعبہ صحافت کے طلبہ نے مسلسل دوسری مرتبہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

فیسٹیول میں جامعہ بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے طلبہ کے وفد کی قیادت چیئرمین میڈیا ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد فہیم بلوچ نے کی۔

مزید پڑھیں: کانز فیسٹیول میں پاکستانی فیشن کا ڈنکا، حسین ریہار اور صنم سعید کی شاندار انٹری

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی مسلسل دوسری کامیابی نہ صرف شعبہ صحافت کی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار ہے بلکہ موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم عالمی مسئلے پر بلوچستان کے نوجوانوں کی آگاہی اور فنی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟