آئی فون 18 پرو میکس میں 3 بڑی اپ گریڈز متوقع

جمعرات 20 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے آئندہ آئی فون 18 پرو میکس میں آئی فون 18 پرو کے مقابلے میں 3 بڑے اپ گریڈز متعارف کرائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جن میں بہتر کیمرا، طاقتور زوم اور بڑی بیٹری شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کے ستمبر ایونٹ میں 10 سے زائد نئی مصنوعات متعارف کرائے جانے کا امکان

آئی فون 18 سیریز کی رونمائی قریب آنے کے ساتھ ہی نئے ماڈلز سے متعلق لیکس اور قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس میں چھوٹا ڈائنامک آئی لینڈ، پشت پر نیا ڈیزائن اور نئے رنگ متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

دونوں ماڈلز میں ایپل کی نئی اے 20 پرو چپ شامل ہونے کا امکان ہے، جسے 2 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر تیار کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں فونز میں بہتر رابطے اور بجلی کی کم کھپت کے لیے ایپل کا سی 2 موڈیم بھی شامل کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

بہتر کیمرا

آئی فون 18 پرو میکس کا سب سے نمایاں فرق متغیر اپرچر والا کیمرا ہوسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے صارفین کو تصویر میں پس منظر کی دھندلاہٹ اور فوکس پر زیادہ بہتر کنٹرول ملنے کی توقع ہے۔

متغیر اپرچر کیمرا کم روشنی میں فوٹوگرافی اور قریب سے تصاویر لینے کے معیار کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق ایپل یہ سہولت صرف آئی فون 18 پرو میکس تک محدود رکھ سکتا ہے۔

زیادہ طاقتور زوم

آئی فون 18 پرو میکس میں بہتر ٹیلی فوٹو کیمرا بھی متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق فون میں 6 گنا آپٹیکل زوم اور بہتر پانچ حصوں والے پریزم پر مبنی نظام شامل ہوسکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں آئی فون 18 پرو میں نسبتاً کم صلاحیت والا 5 گنا یا 6 گنا زوم نظام دیا جاسکتا ہے۔

بڑی بیٹری

بیٹری کے معاملے میں بھی آئی فون 18 پرو میکس کو نمایاں برتری حاصل ہونے کی توقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق پرو میکس میں 5,567 ملی ایمپئر آور کی بیٹری دی جاسکتی ہے، جبکہ آئی فون 18 پرو میں 4,288 ملی ایمپئر آور کی بیٹری ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آئی فون 18 پرو میکس ایپل کا اب تک کا سب سے بڑا اپ گریڈ ہوگا؟ 7 بڑی لیکس سامنے آگئیں

بڑی بیٹری، بہتر کیمرا نظام اور 6.9 انچ کی بڑی اسکرین کے باعث آئی فون 18 پرو میکس ان صارفین کے لیے زیادہ پرکشش ماڈل بن سکتا ہے جو اضافی قیمت ادا کرکے زیادہ جدید خصوصیات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

تاہم ان تمام تفصیلات کی حتمی تصدیق ایپل کی جانب سے باضابطہ طور پر آئی فون 18 سیریز متعارف کرائے جانے کے بعد ہی ہوسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی