بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے خلاف سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی تحریک انصاف کی اسپتال منتقلی کے خلاف سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی گئی۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ: بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کا معاملہ، چیف کمشنر اسلام آباد کی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے متفرق نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے نئی درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے میں سقم موجود ہیں اور فیصلے میں جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کیس میں درخواست گزار کو فریق نہیں بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی، عطا اللہ تارڑ

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متفرق درخواست منظور کرکے نظرثانی کی اجازت دی جائے اور سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp