راجستھان میں اسکول کے معائنے کے لیے جانے والی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ ٹیم پر حملہ، بی جے پی پر الزام؟

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست راجستھان میں سرکاری اسکول کے معائنے کے لیے جانے والی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ (سی جے پی) کی ٹیم کو مبینہ طور پر مشتعل افراد نے گھیر لیا، حملہ کیا اور گاؤں سے واپس جانے پر مجبور کردیا۔

واقعہ جے پور کے باگرو اسمبلی حلقے کے رام پورہ کنور پورہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں سی جے پی کے شریک بانی آشوتوش رانکا کی قیادت میں ٹیم سرکاری پرائمری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں:حکومت سے کامیاب مذاکرات، ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا

رپورٹ کے مطابق مشتعل ہجوم نے سی جے پی کارکنوں کو روکنے کے ساتھ ان کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں ’اربن نکسل‘، ’ملک دشمن‘ اور ’پاکستانی‘ قرار دیا۔ بعض افراد نے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جس کے بعد ٹیم اسکول کا معائنہ کیے بغیر واپس چلی گئی۔

سی جے پی رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے کے پیچھے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ افراد تھے۔ آشوتوش رانکا کے مطابق ٹیم کو گاؤں کے لوگوں نے اسکول کا معائنہ کرنے کے لیے بلایا تھا، تاہم مقامی بی جے پی رہنماؤں نے مبینہ طور پر باہر سے افراد بلا کر حملہ کرایا۔

رانکا نے دعویٰ کیا کہ حملے میں ان کی شرٹ پھاڑ دی گئی، ایک خاتون کارکن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا اور ایک کارکن کا ہاتھ فریکچر ہوگیا۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ واقعے کا ذمہ دار گاؤں کے رہائشیوں کو نہ ٹھہرایا جائے۔

سی جے پی کے مطابق وہ ’اسکول ٹھیک کرو‘ مہم کے تحت راجستھان کے سرکاری اسکولوں کی حالت کا جائزہ لے رہی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسکول میں کئی برس سے تعلیمی سرگرمیاں مویشیوں کے باڑے میں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی دھوم، نوجوانوں نے مودی کے ہندو مسلم بیانیے کو چیلنج کردیا

واقعے پر راجستھان اسمبلی میں بھی ہنگامہ ہوا، جہاں بی جے پی اور کانگریس نے ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوتاسرا نے بی جے پی پر الزام عائد کیا، جبکہ ریاستی وزیر داخلہ جواہر سنگھ بیڈم نے دعویٰ کیا کہ کانگریس، سی جے پی کی آڑ میں ریاست میں انتشار پیدا کررہی ہے۔

دیہاتیوں نے سی جے پی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹیم کو اسکول میں داخل ہونے سے روکا تھا۔ واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘