سویڈن کے اسکول میں تلوار سے حملہ، متعدد افراد زخمی

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سویڈن کے وسطی علاقے میں ایک حملہ آور نے اسکول میں داخل ہوکر تلوار کے وار سے کئی افراد کو زخمی کردیا۔

فاغیرستا میونسپلٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ تلوار سے مسلح حملہ آور برینل اسکول میں داخل ہوا اور متعدد افراد کو زخمی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:توہین قرآن کی دوبارہ اجازت دینے پر بغداد میں سویڈن کا سفارتخانہ جلا دیا گیا  

سویڈش پولیس نے کہا کہ اسے فاغیرستا کے ایک اسکول میں جاری مہلک تشدد کے واقعے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

میونسپلٹی نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ حملے میں کتنے افراد زخمی ہوئے، تاہم خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برینل اسکول میں تقریباً 450 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں، جن کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس، ایمبولینسیں اور ایک ہیلی کاپٹر اسکول پہنچ گئے، جبکہ حکام نے عمارت کی تلاشی بھی شروع کردی۔ علاقے کے دیگر اسکولوں کو بھی حفاظتی طور پر بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناروے میں پولیس نے ترک سفارت خانہ کے باہر اسلام مخالف مظاہرے پر پابندی لگادی

پولیس نے کہا کہ مختلف وسائل اور اہلکاروں کی مدد سے کارروائی جاری ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سڑکوں پر لگائی گئی رکاوٹوں کا احترام کریں اور پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔

سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹرسن نے واقعے کو ‘سنگین واقعہ’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکام کو ابھی معلوم نہیں کہ حملے کے پسِ پردہ کیا محرکات تھے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس کارروائی کے پیچھے کیا وجہ ہے، تاہم پولیس انتہائی تندہی سے کام کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی