توہین قرآن کی دوبارہ اجازت دینے پر بغداد میں سویڈن کا سفارتخانہ جلا دیا گیا  

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عراق کے دارالحکومت بغداد میں مشتعل افراد نے سویڈن میں توہین قرآن کی دوبارہ اجازت دینے پر بغداد میں سویڈن کا سفارتخانہ جلا دیا ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے کیا ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق سویڈن کے سفارتخانے پر حملہ سویڈن میں قرآن کی ایک بار پھر بےحرمتی کی اجازت دیے جانے پر کیا گیا ہے۔ ہزاروں مظاہرین سویڈن کے سفارتخانے میں داخل ہوئے اور وہاں توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی تھی۔

عراقی وزارت خارجہ نے سویڈن کا سفارتخانہ جلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے متعلقہ سیکیورٹی حکام کو فوری تحقیقات  کے ساتھ ضروری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔  سفارتخانے کا عملہ محفوظ ہے اور  آگ کو بجھا دیا گیا ہے۔ صورت حال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

سویڈن کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بغداد میں سفارتخانے اور سفارتی عملے کی حفاظت کی مکمل ذمہ داری عراق حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

واضح رہےکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں 2 افراد نے آج عراقی سفارت خانے کے باہر قرآن کی بے حرمتی اور عراقی پرچم جلانے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کی حکومت کی جانب سے اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ ان میں سے ایک شخص نے گزشتہ ماہ  عیدالاضحیٰ کے روز  اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر قرآن کی بے حرمتی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم