خاتون کے قتل کے بعد خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش، شوہر اور ملازم گرفتار

ہفتہ 22 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے علاقے لالکڑتی میں خاتون حنا کے مبینہ قتل کے بعد اس کی پھندہ لگی لاش واش روم سے برآمد ہونے کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے شوہر فیصل اصغر اور ملازم ذیشان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مقدمے میں نامزد مقتولہ کا سسر تاحال گرفتار نہیں ہوسکا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ حنا کو شوہر، سسر اور ملازم نے مبینہ طور پر اذیتیں دے کر قتل کیا اور بعد ازاں واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔

مقدمے کے مطابق حنا کی شادی تقریباً 9 ماہ قبل فیصل اصغر سے ہوئی تھی۔ مقتولہ کی لاش گھر کے باتھ روم سے ملی، اس کے ہاتھ پیچھے کی جانب بندھے ہوئے تھے جبکہ منہ پر کپڑا باندھا گیا تھا۔ اس کے گلے میں تار بھی بندھی ہوئی تھی جبکہ منہ سے خون اور جھاگ نکل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کلفٹن میں گاڑی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ اسے اپنی بہن کے سسر کی کال موصول ہوئی، جس کے بعد وہ گھر پہنچا تو حنا کی لاش باتھ روم میں پڑی تھی۔ اس نے الزام عائد کیا کہ اس کی بہن کو قتل سے قبل کوئی زہریلی چیز بھی کھلائی گئی ہوسکتی ہے۔

مقدمے میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اس سے پہلے بھی اسے مبینہ طور پر اذیت دیتا رہا، جبکہ فیصل اصغر کی پہلی بیوی بھی گھریلو تشدد اور مبینہ اذیتوں کے باعث طلاق لے چکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کرایا جاچکا ہے اور رپورٹ کا انتظار ہے۔ جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں جبکہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایکنک نے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبے سمیت اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں کی منظوری دے دی

شدید برفباری اور تیز ہوائیں، ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی منتقلی کا ریسکیو آپریشن مؤخر

محمود خان اچکزئی کی پشتون جرگے کی تجویز پر سیاسی اختلاف، مولانا عبدالواسع کا آل پارٹیز کانفرنس کو ترجیح دینے کا فیصلہ

تاجکستان کی سرحد پر جھڑپ، 2 افغان شہری ہلاک، 17 کلو چرس برآمد

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 51 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کردی، میچ میں ریکارڈز کی بھرمار

ویڈیو

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی پبلک سیفٹی ایپ، خصوصی افراد کے لیے مؤثر سہولت

میدان میں حریف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے پر سپر اسٹار لیونل میسی پر جرمانہ عائد

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟