انفینٹینو کو فیفا صدارتی انتخاب میں حریف کا سامنا ہوسکتا ہے؟

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی فٹبال ایسوسی ایشنز کی تنظیم یوفا کے صدر الیگزینڈر چفرین نے کہا ہے کہ اگر جیانی انفینٹینو دوبارہ فیفا کی صدارت کے لیے امیدوار بنتے ہیں تو انہیں اگلے سال مارچ میں ہونے والے انتخاب میں ممکنہ طور پر کسی حریف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:’انفینٹینو کو ہٹانا بڑی غلطی ہوگی‘، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا کو خبردار کردیا

رائٹرز کے مطابق چفرین نے خود فیفا کی صدارت کا امیدوار بننے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوفا میں اپنے کام سے مطمئن ہیں اور فیفا کی صدارت میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

چفرین نے کہا کہ انفینٹینو کو عالمی فٹبال برادری، شائقین اور کھلاڑیوں میں اپنے منصوبوں کے باعث مخالفت کا سامنا ہے اور اگر وہ دوبارہ انتخاب لڑتے ہیں تو ان کے مقابلے میں امیدوار سامنے آنے کا امکان ہے۔

UEFA’s Ceferin rules out running for FIFA presidency, Infantino makes pitch to poorer associations

یوفا کے صدر نے فیفا ورلڈ کپ کے ایک حصے کو نجی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے کے مجوزہ منصوبے پر بھی شدید تنقید کی اور اسے یورپی سپر لیگ کے متنازع منصوبے سے بھی زیادہ نقصان دہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں:جیانی انفینٹینو کے خلاف مہم میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے، فیفا

رائٹرز کے مطابق انفینٹینو کی جانب سے ابھی یہ باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا کہ وہ اگلے صدارتی انتخاب میں دوبارہ امیدوار ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شوہر اور بیٹیوں پر تشدد کا مقدمہ: آمنہ سعید کی ضمانت منظور، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری

سالوں کی جمع پونجی پل بھر میں تباہ، خاتون کے 8 سال میں جوڑے 12 لاکھ روپے چوہوں نے کتر دیے

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ جاری، 7 نشستوں کے لیے 10 امیدوار مدمقابل

مون سون کی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، جڑواں شہروں میں حبس اور گرمی بڑھ گئی

انگلینڈ سے شکست، پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر برقرار

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟