نعمان مسعود اسلام آباد کیوں منتقل ہوئے؟ اداکار نے کراچی چھوڑنے کی وجہ بتادی

پیر 24 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اداکار نعمان مسعود نے کراچی سے اسلام آباد منتقل ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی نے انہیں اور ان کے ساتھیوں کو بہت کچھ دیا تاہم ایک وقت کے بعد وہ وہاں کے محدود ماحول اور کام سے بور ہوگئے تھے۔

نعمان مسعود نے بتایا کہ جب وہ کراچی منتقل ہوئے اور مسلسل کام کر رہے تھے تو نئے فنکاروں کی آمد کے بعد انہیں کچھ وقت ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران بھی وہ زیادہ سے زیادہ فیز 8 تک گھوم پھر کر واپس آجاتے تھے اور انہیں محسوس ہوتا تھا کہ کراچی کے لیے وہ محنت نہیں کی جا رہی جس کا وہ مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا آیا جب وہ کام اور اسکرپٹس سے بور ہونے لگے اور والدہ کے انتقال کے بعد انہوں نے اسلام آباد آنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد پہنچ کر انہوں نے یہاں کی سڑکوں، پہاڑوں اور قدرتی ماحول کو دیکھا تو انہیں احساس ہوا کہ یہاں بہت کچھ موجود ہے۔ جب دل کیا بائیک نکالا اور مری، ایبٹ آباد، لاہوریا پشاور چلے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز کی کمائی حرام ہے یا حلال؟ نعمان اعجاز کا ناقدین کو دو ٹوک جواب

نعمان مسعود کے مطابق میں شروع سے ہی اسلام آباد کا لڑکا ہوں، صرف کام کرنے کے لیے کراچی گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہمیشہ اپنے ساتھیوں سے کہتے تھے کہ اسلام آباد آکر شوٹنگ کی جائے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک ہی جگہ پر مسلسل شوٹنگز کرنے سے وہاں موجود لوگ بھی بور ہونے لگے تھے جبکہ اسلام آباد میں ہم ٹی وی اور گرین ٹی وی کے دفاتر کھلنے کے بعد یہاں ڈرامہ انڈسٹری کے لیے بھی نئے مواقع پیدا ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp