گلگت بلتستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرلی

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کی خواتین کوہ پیماؤں نے رومانیہ کی خاتون کوہ پیما اور پنجاب کے ایک مرد کوہ پیما کے ہمراہ بغیر ہائی آلٹی ٹیوڈ پورٹرز کی مدد کے 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرلی۔

الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق مقامی خواتین کوہ پیماؤں کی ٹیم نے چوٹی سر کرنے کے بعد بحفاظت واپسی کی اور پیر کو اسکردو پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان: سپانٹک چوٹی سر کرنے کے بعد جاں بحق ہونے والی خاتون کوہ پیما اسما مشتاق کون تھیں؟

کامیاب کوہ پیماؤں میں شمع باقر اور سمانہ رحیم کا تعلق شمشال وادی، زونی اسلم کا گلمت وادی گوجال اور زیبا بتول شگری کا ضلع شگر سے ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والی بسمہ حسن بھی مہم کا حصہ تھیں تاہم طبیعت خراب ہونے کے باعث چوٹی سے قریباً 250 میٹر نیچے واپسی اختیار کرنا پڑی۔

رومانیہ کی الیگزینڈرا ویسان نے بھی کینسر کے مرض سے نبرد آزما ہونے کے باوجود اسپانٹک چوٹی سر کی اور بحفاظت واپس پہنچیں۔ مہم کا انتظام پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی کمپنی براڈ بوائے ایڈونچرز نے کیا تھا۔

پنجاب کے کوہ پیما ایان عدیل نے بھی اسپانٹک چوٹی سر کی۔ شہروز کاشف کے مطابق ایان عدیل ہائی آلٹی ٹیوڈ پورٹر کی مدد کے بغیر چوٹی سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔

دوسری جانب خراب موسم کے باعث اسپانٹک چوٹی پر جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت اسکردو منتقل کرنے کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔ ڈاکٹر اسما مشتاق جمعرات کو قریباً 6 ہزار 250 میٹر کی بلندی پر چوٹی سے واپسی کے دوران جاں بحق ہوئی تھیں۔

مزید پڑھیں:شدید برفباری اور تیز ہوائیں، ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی منتقلی کا ریسکیو آپریشن مؤخر

الپائن کلب آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ایاز شگری کے مطابق 6 ہائی آلٹی ٹیوڈ پورٹرز پر مشتمل ٹیم اتوار کو کیمپ ٹو پہنچی اور کیمپ تھری کی جانب جانے کی کوشش کی، تاہم شدید بارش اور برف باری کے باعث واپس کیمپ ٹو آنا پڑا۔

موسم بہتر ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد ریسکیو ٹیم ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت بیس کیمپ منتقل کرنے کی دوبارہ کوشش کرے گی، جبکہ بعد ازاں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت اسکردو منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا میں مقیم کون سے 2 لاکھ غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے؟

بنی گالا پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار

امریکی قونصل جنرل کی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات، مریم نواز کے دورۂ امریکا پر تبادلہ خیال

ایک کلک کی غلطی کس طرح ذاتی معلومات لیک کرسکتی ہیں؟ طلبہ کے لیے اہم الرٹ جاری

چین میں مشینوں کی حکمرانی؟ روبوٹکس انقلاب نے نئی بحث چھیڑ دی

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، کیا کارکنوں کو دونوں رہنماؤں کا ملنا قبول ہوگا؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا