بنی گالا پولیس کی کارروائی، گھریلو چوری میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھانہ بنی گالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس نے اندھا قتل ٹریس کرلیا، خاتون کے قتل میں سگا باپ، سابق شوہر اور سسر گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حبیب کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ایک گھر میں داخل ہوکر لیپ ٹاپ، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں اور دیگر اشیا چوری کی تھیں۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور انسانی ذرائع کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی گھڑیاں، لیپ ٹاپ، طلائی زیورات اور دیگر مسروقہ اشیا برآمد کرلی گئیں۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد میں ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام کی خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp