غزہ جنگ پر دستاویزی فلم ’نازا‘ وینس فیسٹیول میں گولڈن لائن کی امیدوار

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسکر ایوارڈ یافتہ اسرائیلی فلسطینی دستاویزی فلم ’نو آدر لینڈ‘  کے ہدایتکاروں کی نئی فلم نازا اگلے ماہ وینس فلم فیسٹیول میں پیش کی جائے گی۔

نازا گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے مقابلے میں شامل 21 فلموں میں واحد دستاویزی فلم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر مبنی فلم ’دی وائس آف ہند رجب‘، ’یہ صرف کہانی نہیں تاریخ ہے‘

فلم فیسٹیول کی ویب سائٹ پر جاری خلاصے کے مطابق یہ فلم غزہ میں فلسطینی شہریوں کی بڑے پیمانے پر منظم اور سوچے سمجھے قتل کے پیچھے کارفرما اسرائیلی نظام کا جائزہ لیتی ہے۔

فلم کی ہدایت کاری یوال ابراہم اور ریچل سور نے کی ہے، جو ’نو آدر لینڈ‘ کے 4 مشترکہ ہدایت کاروں میں شامل تھے۔

’نو آدر لینڈ‘ میں مقبوضہ مغربی کنارے کے ان فلسطینی دیہات کی کہانی بیان کی گئی ہے جنہیں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسمار کیے جانے کے خلاف فلسطینی کارکن مزاحمت کرتے ہیں۔

نازا کو دی گارڈین اور جیمز ولسن کی کمپنی جے ڈبلیو فلمز نے پروڈیوس کیا ہے، جبکہ جوناتھن گلیزر اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں۔

مزید پڑھیں: غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ولسن اور گلیزر آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’دی زون آف انٹرسٹ‘ کی ٹیم کا بھی حصہ تھے، جو آشوٹز حراستی کیمپ کے پس منظر میں بنائی گئی تھی۔

دی گارڈین کے مطابق ’نازا‘ ایک اسرائیلی فوجی مخفف ہے، جسے اسرائیلی انٹیلیجنس مبینہ طور پر فضائی حملے میں ممکنہ طور پر ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد ظاہر کرنے کے لیے بطور اصطلاح استعمال کرتی ہے۔

فلم کی نمائش 10 ستمبر کو ہوگی، جس میں ہدایت کاروں، پروڈیوسرز، دی گارڈین کے صحافیوں اور فلم کی باضابطہ ٹیم کی شرکت متوقع ہے۔

وینس فلم فیسٹیول کا 83واں ایڈیشن گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے 21 فلموں کے درمیان مقابلے کی میزبانی کرے گا، جبکہ نازا اس مقابلے میں شامل واحد دستاویزی فلم ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بدخشان میں مزاحمت طالبان رجیم پر کاری ضرب، جلاوطن حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہونے کا امکان

آزاد کشمیر اسمبلی: اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کو واضح برتری

طاقتور اے آئی ماڈلز سیکیورٹی کے لیے نیا خطرہ، حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری آسان ہونے کا خدشہ

کوڑے میں پھینکی گئی زائدالمیعاد چاکلیٹس اٹھانے کے لیے بھارت کی سڑک پر بھیڑ، ویڈیو وائرل

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کلب کے باہر گرفتاری کے واقعے پر دوسرے ٹیسٹ سے باہر

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو قبول کریں گے؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا