انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کلب کے باہر گرفتاری کے واقعے پر دوسرے ٹیسٹ سے باہر

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کو گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کے دوران پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے خارج کردیا گیا، ان کی جگہ سونی بیکر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 31 سالہ برائیڈن کارس کو ہفتے کی شب ڈربی کے ایک بار کے باہر مبینہ طور پر نشے میں ہنگامہ آرائی کے شبے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق انہیں کچھ دیر بعد اس شرط پر رہا کردیا گیا کہ وہ علاقہ چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیں:انگلینڈ کے فاسٹ بولر برائیڈن کارس نائٹ کلب کے باہر ہتھکڑیوں میں پکڑے گئے

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے واقعے کو کرکٹ ریگولیٹر کے حوالے کردیا ہے، جو معاملے کی تحقیقات کرے گا۔ تحقیقات مکمل ہونے تک برائیڈن کارس دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم انہیں پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ ڈرہم کی جانب سے ڈربی شائر کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے چلے گئے تھے۔

یہ واقعہ انگلینڈ کی ٹیم سے وابستہ رواں موسم گرما کا تیسرا آف فیلڈ معاملہ ہے جس کے باعث کوئی کھلاڑی ٹیسٹ میچ سے باہر ہوا ہے۔

رواں سال جون میں بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن بھی ایک نائٹ کلب سے متعلق واقعے کی تحقیقات کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:ایشز، چوتھا ٹیسٹ: انگلینڈ کی آسٹریلیا کو 15 سال بعد حیران کن شکست

برائیڈن کارس کو 2024 میں ماضی کے بیٹنگ جرائم پر 3 ماہ کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے شاندار کارکردگی کے ذریعے انگلینڈ کی ٹیم میں مستقل جگہ بنائی اور اکتوبر 2024 میں ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد انگلینڈ کے کسی بھی بولر سے زیادہ 58 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ برائیڈن کارس کی غیر موجودگی میں 23 سالہ سونی بیکر کو ایک اور موقع ملے گا، جو جون میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں اپنا ڈیبیو کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر اسمبلی: اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں ن لیگ کو واضح برتری

طاقتور اے آئی ماڈلز سیکیورٹی کے لیے نیا خطرہ، حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری آسان ہونے کا خدشہ

کوڑے میں پھینکی گئی زائدالمیعاد چاکلیٹس اٹھانے کے لیے بھارت کی سڑک پر بھیڑ، ویڈیو وائرل

غزہ جنگ پر دستاویزی فلم ’نازا‘ وینس فیسٹیول میں گولڈن لائن کی امیدوار

امریکا میں مقیم کون سے 2 لاکھ غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے؟

ویڈیو

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کا اتحاد، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو قبول کریں گے؟

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

کالم / تجزیہ

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا