معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فیصل راؤ نے ’کیا ڈرامہ ہے‘ کے سیٹ پر اچانک پہنچ کر سب کو حیران کر دیا جبکہ اداکارہ عتیقہ اوڈھو بھی ان کی غیر متوقع آمد پر حیران رہ گئیں۔
اس موقع پر فیصل راؤ نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے اپنی ڈائٹ کا راز بتا دیا۔ ان کے مطابق وہ دن میں صرف ایک مرتبہ کھانا کھاتے ہیں جس کی مدد سے انہوں نے 30 کلو وزن اور 10 انچ کمر میں کم کی۔
View this post on Instagram
فیصل راؤ کی سیٹ پر آمد اور وزن میں نمایاں کمی سے متعلق انکشاف بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ کئی صارفین نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے سرجری کروائی، جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر انہوں نے اوزیمپک یا دیگر وزن کم کرنے والی ادویات کا استعمال کیا ہے۔
یاد رہے کہ نادیہ خان نے جنوری 2021 میں ریٹائرڈ پاک فضائیہ افسر فیصل راؤ سے دوسری شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی شدہ زندگی گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہی جہاں ان کی شوہر فیصل راؤ سے طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں تاہم نادیہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتیں۔
نادیہ خان گزشتہ کچھ عرصے سے فیملی وی لاگنگ سے بھی دور ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات، خصوصاً ’کیا ڈرامہ ہے‘ اور ’رائز اینڈ شائن‘ پر توجہ دے رہی ہیں۔














