خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری کا پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت پر اظہارِ افسوس

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خاتونِ اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خاتونِ اول نے بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں سانحے میں جاں بحق ہونے والے نومولود بچوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ معصوم نومولود بچوں کی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش اور گہرے صدمے کا باعث ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کرتے ہوئے واقعے میں متاثر ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

خاتونِ اول نے پمز اسپتال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کی مکمل، فوری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ اسپتال کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور مستقبل میں اسپتالوں میں اس نوعیت کے المناک سانحات کی روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحہ پمز کی تکلیف کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، مریم نواز کا غمزدہ والدین سے اظہار رنج و غم

طلال چوہدری کا پمز اسپتال کا دورہ: واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر مملکت داخلہ

اسلم غوری سیکریٹری صحت کے عہدے سے فارغ، محمد محمود کو اضافی چارج مل گیا

‎پمز اسپتال سانحہ، 3 روز قبل پیدا ہونیوالی جڑواں بچیاں بھی لقمہ اجل بن گئیں

پمز اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 14 نومولود دم گھٹنے سے جاں بحق، والدین کا غفلت کا الزام

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار