آئی فون بنے گا آئی پیڈ؟ ایپل کے پہلے فولڈ ایبل فون کی لانچ، قیمت اور تاریخ سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں سال کے سب سے بڑے آئی فون ایونٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے جو 9 ستمبر کو ایپل پارک میں منعقد ہوگا۔

 ’سرپرائز اینڈ شائن‘ کے عنوان سے ہونے والے اس ایونٹ میں کمپنی کی جانب سے آئی فون 18 پرو سیریز کے ساتھ اپنے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کی رونمائی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ایپل آئی فون ایئر 2 بڑا سرپرائز دینے جارہا ہے؟ لانچ اور نئے فیچرز سے متعلق اہم تفصیلات

رپورٹس کے مطابق ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون کتاب کی طرح کھلنے والے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا جاسکتا ہے۔ اس کی بیرونی اسکرین تقریباً 5.5 انچ جبکہ کھولنے پر اندرونی ڈسپلے تقریباً 7.8 انچ ہونے کا امکان ہے جو سائز میں آئی پیڈ منی کے قریب ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون کا نام ’آئی فون الٹرا‘ ہوسکتا ہے تاہم ایپل نے ابھی تک اس نام یا ڈیوائس کی حتمی خصوصیات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ فون انتہائی پتلا ہوگا اور اس میں فیس آئی ڈی کے بجائے سائیڈ بٹن میں ٹچ آئی ڈی دیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری، آئی او ایس 26 کے پوشیدہ فیچرز سامنے آگئے

فولڈ ایبل آئی فون کی ممکنہ قیمت بھی صارفین کے لیے اہم موضوع بن گئی ہے۔ مختلف رپورٹس کے مطابق اس کی ابتدائی قیمت تقریباً 2 ہزار ڈالر ہوسکتی ہے جبکہ بعض اعلیٰ کنفیگریشنز کی قیمت 2500 ڈالر یا اس سے زیادہ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایپل کے اس نئے فون کی آمد سے کمپنی فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں براہ راست سام سنگ کا مقابلہ کرے گی جو اس شعبے میں کئی برس سے نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل کی انٹری سے فولڈ ایبل فونز میں صارفین کی دلچسپی مزید بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے فولڈ ایبل آئی فون کی لانچنگ کیوں مؤخر کی؟

ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کی رونمائی بھی متوقع ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق معیاری آئی فون 18 کی لانچ بعد میں 2027 میں ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ نئی ایپل واچز اور دیگر اسمارٹ ہوم مصنوعات بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ ایونٹ ایپل کے لیے اس لحاظ سے بھی اہم ہوگا کہ یکم ستمبر کو جان ٹرنَس کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ سنبھالیں گے اور یہ ان کی قیادت میں ایپل کا پہلا بڑا پروڈکٹ لانچ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا انسانی اسمگلنگ اور حوالہ ہنڈی مافیا کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم

افغانستان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات دکھانا ہوں گے: پاکستان

بکنگھم پیلس سے ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ تک، ڈولی پارٹن کی یاد میں دنیا بھر میں خراجِ عقیدت

ماہرہ خان اور وہاج علی کے نئے ڈرامے ’مٹی دے باوے‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری

پی بی 9 کوہلو میں دوبارہ گنتی کیس: سپریم کورٹ کا مقدمہ 3رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کا حکم

ویڈیو

آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس پاکستان میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی

مولانا اور پی ٹی آئی ایک دوسرے کو استعمال کررہے ہیں، اپوزیشن اتحاد نہیں چل پائے گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ