بلوچستان کے علاقے پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک
پلانتک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک دہشتگرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔@HussainAhmedCh8 @TasadduqCh @KulAalam pic.twitter.com/35yYzMIHCg— Media Talk (@mediatalk922) August 31, 2026
کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی گاڑی تباہ کردی گئی جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیا گیا اسلحہ و گولہ بارود نہتے بلوچ عوام کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
مزید پڑھیں:پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ وزیر ولد جمال سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔













