نوشکی: کمسن بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں 3 نامزد ملزمان گرفتار

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس نے احمدوال کے علاقے میں کمسن بچی کے قتل و مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق کمسن بچی بی بی صبیہ دختر اللہ داد، عمر 8 سال، کی لاش برآمدگی سے متعلق درج مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی پولیس رخشان رینج عبدالحئی بلوچ اور ایس پی نوشکی سلیم شاہوانی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ احمدوال کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں عصمت اللہ ولد نور محمد، زبیر ولد محمد بلال سکنہ احمدوال اور کامران ولد حبیب اللہ سکنہ کلی بھٹو شامل ہیں۔

ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پشاور پولیس انٹرپول کے ذریعے بحرین سے واپس لائے گئے ملزم کی حفاظت نہ کرسکی، پشاور پہنچتے ہی حملے میں ہلاک، ممتازے کون تھا؟

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

محبوبہ کو بھیجا گیا پرانا میسج والدہ کو مل گیا: گوگل نجی گفتگو نئے پیغامات کے ساتھ بھیجنے لگا، صارفین شرمندہ

سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم سفارتی فتح ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

ویڈیو

آبنائے ہرمز کے اعصابی مرکز لارک جزیرے پر امریکی حملہ، محدود کارروائی یا نئی جنگ کا آغاز؟

سرکاری و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پمز آتشزدگی: 1122 پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑی 6 منٹ میں اسپتال کیسے پہنچی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!

قبض، گٹر اور انقلاب