سندھ طاس معاہدے پر ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم سفارتی فتح ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

پیر 31 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کے فیصلے کو پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی فتح قرار دیا ہے۔

ایکس پر اپنے ایک بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی فتح ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بھارت اس فیصلے کو مسترد کرکے خود کو مزید تنہا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت دی ہیگ میں اس عدالت کی تشکیل پر سوالات اٹھا رہا ہے، جبکہ وہ خود کو ایک انتہا پسند، جارحانہ اور سخت گیر ہمسایہ ظاہر کر رہا ہے۔

اویس لغاری نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ بھارت کو ایسا ہی ہمسایہ قرار دیتا آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالآخر دنیا ہندوستان کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے، جو پاکستان کی آبادی کو بھوکا رکھنے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، حکومت نے یکم ستمبر کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

پھیپھڑوں کے سرطان سے متعلق 13 عام غلط فہمیاں، حقیقت کیا ہے؟

پشاور پولیس انٹرپول کے ذریعے بحرین سے واپس لائے گئے ملزم کی حفاظت نہ کرسکی، پشاور پہنچتے ہی حملے میں ہلاک، ممتازے کون تھا؟

اسمارٹ چشمے اور خواتین کی پرائیویسی: پاکستان میں ایک نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ نیا خطرہ؟

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت، عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

ویڈیو

آبنائے ہرمز کے اعصابی مرکز لارک جزیرے پر امریکی حملہ، محدود کارروائی یا نئی جنگ کا آغاز؟

سرکاری و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

پمز آتشزدگی: 1122 پر کال موصول ہوتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑی 6 منٹ میں اسپتال کیسے پہنچی؟

کالم / تجزیہ

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!

قبض، گٹر اور انقلاب